سوچی میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنروس کے شہر سوچی میں سرمائی اولمپکس کی تاریخ کے ’مہنگے ترین‘ مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسوچی اولمپکس میں 16 دنوں میں 98 تمغے جیتنے کے لیے مقابلے منعقد ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشنافتتاحی تقریب کا انعقاد فشٹ سٹیڈیم میں ہو رہا ہے جہاں 40 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
،تصویر کا کیپشنتوقع ہے کہ کینیڈا، امریکہ اور ناروے ان مقابلوں میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے والے ممالک ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشنان اولمپکس مقابلوں کے لیے روس نے 30 ارب پاؤنڈ خرچ کیے ہیں جو اب تک کے تمام سرمائی اولپمکس کے کل اخراجات سے بھی زیادہ ہیں۔
،تصویر کا کیپشنان مقابلوں میں پہلے طلائی تمغے کا فیصلہ سنیچر کو ہوگا۔ اس دن پانچ طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوگا۔
،تصویر کا کیپشنسوچی کے منتظمین 30 ارب پاؤنڈ کے اعداد و شمار سے اتفاق نہیں کرتے اور ان کا دعویٰ ہے کہ اس رقم میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر بھی شامل ہے جنہیں ان کھیلوں کے بغیر بھی بنایا جانا تھا۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ 30 سالوں میں پہلی بار سرمائی اولمپکس مقابلے افتتاحی تقریب سے قبل ہی شروع ہو گئے جن میں جمعرات کو سنو بورڈ سلوپ سٹائل کا مقابلہ منعقد ہوا۔
،تصویر کا کیپشن1980 میں ماسکو کے سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کے بعد پہلی بار ان سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرنے والے روسی ایتلھیٹس پر بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے خاص طور پر وینکوور میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں گیارہویں درجے پر آنے کے بعد سے بہت زیادہ دباؤ ہے۔
،تصویر کا کیپشنروس نے سات سال قبل ان مقابلوں کی میزبانی کا حق حاصل کرنے کے بعد سے ان کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنروس کی توجہ مردوں کے آئس ہاکی کا مقابلہ جیتنے پر ہو گی جس میں انہوں نے سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے کوئی تمغہ حاصل نہیں کیا ہے جبکہ 1992 میں سوویت ٹیم نے اس مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔