شریعت ہمارا بھی مطالبہ ہے: پروفیسر ابراہیم

حکومت سے امن مذاکرات کے لیے طالبان کی طرف سے نامزد کردہ کمیٹی کے رکن اور لال مسجد کے سابق خطیب عبدالعزیز نے مذاکراتی کمیٹی کے نکات میں شریعت کے نفاذ کی شرط کی شمولیت تک مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس علیحدگی کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی تعداد اب دو رہ گئی ہے۔

ہماری ساتھی نصرت جہاں نے طالبان کی نامزد کمیٹی کے ایک رکن پروفیسر ابراہیم سے بات کی، تو ان کا کہنا تھا کہ مذکراتی عمل جاری رہے گا، انھوں نے کہا کہ ’شریعت ہمارا بھی مطالبہ ہے، ہم کوشش کریں گے کہ مولانا عبدالعزیز کو اپنے ساتھ رکھیں۔‘