،تصویر کا کیپشنسونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز کی شارٹ لسٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں مختلف قسم کے فوٹوگرافک انداز پیش کیے گئے ہیں۔ فوٹو گرافر ارجین شومٹز کی جانب سے شنگھائی شہر کی تصاویر۔
،تصویر کا کیپشناس مقابلے کو دو بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک حصہ صرف پیشہ ور فوٹوگرافروں کے لیے جب کہ دوسرے میں صلائے عام ہے۔ بنگلہ دیش کے فوٹو گرافر عطا محمد عدنان کی بے گھر بچوں کی تصاویر کو اس مقابلے کے لیے اوپن کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر کارلوٹا کاردینا کی تصاویر کو پیشہ ورانہ حصے کے لیے منتخب کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشناس مقابلے کے لیے ایک لاکھ 40 ہزار تصاویر موصول ہوئیں جو اس کی سات سالہ تاریخ میں موصول ہونے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔ یہ تصویر چِن بون لنگ نے بھیجی تھی۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر خولے برٹریم کی جانب سے بھیجی جانے والی اس تصویر کو پیشہ ور حصے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس تصویر میں آسٹریلیا میں بچوں کے مقابلۂ حسن کے رواج کا جائزہ لیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر ڈینس ڈیلو کی جانب سے بھیجی جانے والے ماں اور بیٹے کی تصویر کو پروفیشنل کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنلینڈ سکیپ کیٹیگری کے لیے فوٹوگرافر امانوئل کوپ کیلومیریس کی آئس لینڈ سے بھیجی جانے والی اس تصویر کو خاصا سراہا گیا۔ ان کی اس تصویر کو لندن کے سمرسیٹ ہاؤس میں مئی میں ہونے والی نمائش میں رکھا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشناٹلی کے فوٹوگرافر ایسپوسیتو سالوتورے نے اس تصویر میں نیپال کے منشیات فروشوں کی تصویر بھیجی اور اسے بھی پروفیشنل کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر جارج لوگان کے وسکاس کیٹ فوڈ براڈ کو مہم جو کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں کوسٹ ریکا گواناکاستے میں واقع آبنگارزگولڈ فیلڈ کے دو کان کنوں کو دکھایا گیا ہے۔ فوٹو گرافر گویلرمو بارکویرو کی اس تصویر کو پروفیشنل کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر حسن بگلار کی اس تصویر کو نیچر اینڈ وائلڈ لائف کے زمرے کے لیے چنا گیا۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر ایم کے ایم آزاد کی اس تصویر کو پروفیشنل شعبے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس تصویر میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی منہدم ہونے والی عمارت میں امدادی کارکن امدادی کام میں مصروف ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر کیسپر کاوالسکی کی یہ تصویر پروفیشنل لینڈ سکیپ کیٹیگری کے لیے منتخب ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر کائے اوے گندلباخ کی اس تصویر کو پروفیشنل کیٹیگری کے لیے چنا گیا۔
،تصویر کا کیپشنایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر کین ہرمین اور ویڈیو جرنلسٹ تائی کلین نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔ انھوں نے بنگلہ دیش میں اپنے قیام کے دوران غیرمعمولی تصاویر اور دستاویزی فلمیں بنائیں۔ فوٹوگرافر کین ہرمین کے کام کو پروفیشنل کیٹیگری کے لیے چُنا گیا۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر لی ہاؤ کا کہنا ہے کہ میونخ میں اکتوبر میں بیئر کا سب سے بڑا میلہ منایا جاتا ہے۔ اس میلے میں رات دس بجے کے بعد ہر کوئی بیئر کے مختلف برانڈ استعمال کرتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر لوئیس پورٹر نے ایتھوپیا سے یہ تصویر بھیجی۔ اس تصویر کو اوپن کیٹیگری کے لیے چُنا گیا۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر محمد رضا نے وکیل باتھس کی یہ تصویر ایران سے بھیجی۔ اس تصویر کو فِش آئی لینز کی مدد سے کھنچا گیا۔ اس تصویر کو اوپن کیٹیگری کے لیے چُنا گیا۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر نکولائی لینارس کی یہ تصویر پروفیشنل سپورٹس کیٹیگری کے لیے منتخب ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر سوفی گمنڈ کے اس کتے کی تصویر کو پرفیشنل کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر وک ادزچ نے سربیا کے گوکا ٹرمپیٹ فیسٹیول سے یہ تصاویر بھیجیں۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر برتھیلسین نے ناروے کے علاقے سوالبارڈ سے بلیک اینڈ وائٹ تصاویر بھیجیں۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر ولف گینگ وائن ہارٹ نے شہر بھارتی شہر الہ آباد سے مہا کمبھ میلے کی تصاویر بھیجیں۔ مہا کمبھ میلہ 12 سال کے بعد منعقد ہوتا ہے اور اسے زمین پر انسانوں کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر یاو واو چانگ نے جذبات سے بھرپور ایک دلہن کی تصویر بھیجی۔ سونی ورلڈ کے اوپن اور یوتھ کیٹیگریز کے فاتح کا اعلان 18 مارچ کو کیا جائے گا۔