لندن میں چین کے نئے سال کی تقریب

لندن میں چین کے نئے سال کی تقریب، تصاویر میں

لندن کی انتظامیہ نے گھوڑے کا سال منانے کے لیے ٹریفالگر سکوئر میں ایک بڑے شو کا اہتمام کیا۔
،تصویر کا کیپشنلندن کی انتظامیہ نے گھوڑے کا سال منانے کے لیے ٹریفالگر سکوئر میں ایک بڑے شو کا اہتمام کیا۔
نئے سال کا شو صبح دس بجے ٹریفالگر سکوئر کے شمال سے شروع ہوا جس میں رنگا رنگ فلوٹس کے ہمراہ ڈرمز پر مختلف دھنیں بھی بجائی گئیں۔
،تصویر کا کیپشننئے سال کا شو صبح دس بجے ٹریفالگر سکوئر کے شمال سے شروع ہوا جس میں رنگا رنگ فلوٹس کے ہمراہ ڈرمز پر مختلف دھنیں بھی بجائی گئیں۔
اس شو میں ’دی گاڈ آف منی‘ کا پتلا شائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔ اس پتلے کے ساتھ متعدد بچے تصاویر بنوانا چاہتے تھے۔
،تصویر کا کیپشناس شو میں ’دی گاڈ آف منی‘ کا پتلا شائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔ اس پتلے کے ساتھ متعدد بچے تصاویر بنوانا چاہتے تھے۔
ٹریفالگر سکوئر کے قریب واقع چائنا ٹاؤن میں صبح سے ہی لوگوں کا ہجوم تھا۔
،تصویر کا کیپشنٹریفالگر سکوئر کے قریب واقع چائنا ٹاؤن میں صبح سے ہی لوگوں کا ہجوم تھا۔
لارڈ میئر آف ویسٹ منسٹر سارا رچرڈسن نے بھی اس شو میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنلارڈ میئر آف ویسٹ منسٹر سارا رچرڈسن نے بھی اس شو میں شرکت کی۔
’دی چین برادرز‘ کی جانب سے اڑائے جانے والے شیروں کے رقص کو حاضرین نے خوب سراہا۔
،تصویر کا کیپشن’دی چین برادرز‘ کی جانب سے اڑائے جانے والے شیروں کے رقص کو حاضرین نے خوب سراہا۔
ٹریفالگر سکوئر میں ہونے والے اس شو سے دنیا کے بیشتر افراد محظوظ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنٹریفالگر سکوئر میں ہونے والے اس شو سے دنیا کے بیشتر افراد محظوظ ہوئے۔
اس شو میں ہانگ کانگ فیوژن بینڈ SIU 2 نے پہلی بار برطانیہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشناس شو میں ہانگ کانگ فیوژن بینڈ SIU 2 نے پہلی بار برطانیہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
چین سے تعلق رکھنے والے نانجنگ ’لٹل ریڈ فلاور آرٹ‘ طائفے نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنچین سے تعلق رکھنے والے نانجنگ ’لٹل ریڈ فلاور آرٹ‘ طائفے نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
برطانیہ کی گلوکارہ میری جیس نے شو میں اپنی آواز کے رنگ بکھیرے۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کی گلوکارہ میری جیس نے شو میں اپنی آواز کے رنگ بکھیرے۔
ٹریفالگر سکوئر کے اس شو میں متعدد سٹالوں پر چین کی بنی ہوئی متعدد اشیا موجود تھیں۔
،تصویر کا کیپشنٹریفالگر سکوئر کے اس شو میں متعدد سٹالوں پر چین کی بنی ہوئی متعدد اشیا موجود تھیں۔
اس شو کی تشہیر کے لیے چند زیرِ زمین ٹیوب سٹیشنز میں پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشناس شو کی تشہیر کے لیے چند زیرِ زمین ٹیوب سٹیشنز میں پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے۔
اس شو میں متعدد افراد ایسے بھی تھے جو چین کی ثقافت سے نا آشنا تھے تاہم انھوں نے اس شو میں ہونے والی کارکردگی کو سراہا۔
،تصویر کا کیپشناس شو میں متعدد افراد ایسے بھی تھے جو چین کی ثقافت سے نا آشنا تھے تاہم انھوں نے اس شو میں ہونے والی کارکردگی کو سراہا۔
ٹریفالگر سکوئر میں سورج غروب ہونے کے بعد بھی لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔
،تصویر کا کیپشنٹریفالگر سکوئر میں سورج غروب ہونے کے بعد بھی لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔