یوکرین میں حکومت مخالف مظاہرے

یوکرین میں حکومت کے خلاف احتجاج کا دائرہ پھیل گیا۔

یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین پیر کو برف بھری بوریوں سے وزارتِ انصاف کی عمارت کے باہر رکاوٹیں مضبوط کرتے دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنیوکرین کے دارالحکومت کیئف میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین پیر کو برف بھری بوریوں سے وزارتِ انصاف کی عمارت کے باہر رکاوٹیں مضبوط کرتے دکھائی دیے۔
اتوار کو رات گئے حکومت مخالف مظاہرین نے وزارتِ انصاف کی عمارت پر قبضہ کر لیا تھا۔
،تصویر کا کیپشناتوار کو رات گئے حکومت مخالف مظاہرین نے وزارتِ انصاف کی عمارت پر قبضہ کر لیا تھا۔
نقاب پوش مظاہرین نے وزارت کی عمارت میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
،تصویر کا کیپشننقاب پوش مظاہرین نے وزارت کی عمارت میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے سڑکوں پر موجود کوڑے دان بھی استعمال کیے۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے سڑکوں پر موجود کوڑے دان بھی استعمال کیے۔
وزارتِ انصاف کی عمارت پر قبضہ کرنے والے مظاہرین نے یوکرین کے صدر کی تصاویر بھی نذرِ آتش کیں۔
،تصویر کا کیپشنوزارتِ انصاف کی عمارت پر قبضہ کرنے والے مظاہرین نے یوکرین کے صدر کی تصاویر بھی نذرِ آتش کیں۔
پولیس سے تصادم میں ہلاک ہونے والے پچیس سالہ میخائل ززنیوسکی کے جنازے میں بھی اتوار کو ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس جنازے کی وجہ سے اپوزیشن کی بڑی ریلی بھی منسوخ کی گئی۔
،تصویر کا کیپشنپولیس سے تصادم میں ہلاک ہونے والے پچیس سالہ میخائل ززنیوسکی کے جنازے میں بھی اتوار کو ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس جنازے کی وجہ سے اپوزیشن کی بڑی ریلی بھی منسوخ کی گئی۔
دارالحکومت کیئف کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو بھی غیر مسلح کر دیا۔
،تصویر کا کیپشندارالحکومت کیئف کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو بھی غیر مسلح کر دیا۔
مظاہرین اور حکومت فورسز کے درمیان تصادم کے نشانات کیئف کی سرکاری عمارتوں پر واضح ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین اور حکومت فورسز کے درمیان تصادم کے نشانات کیئف کی سرکاری عمارتوں پر واضح ہیں۔