فارمولا ون ڈرائیوروں کی تصاویر

یہ تصاویر فارمولا ون کے ڈرائیوروں نے ایک خیراتی مہم کے لیے لی ہیں

فارمولا ون کار ریس کے شرکا نے لندن میں بچوں کے ایک ہسپتال کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم کے لیے یہ تصاویر لیں۔ اس منصوبے کا اہتمام ’زوم‘ نے کیا تھا۔ ان تصاویر میں چند یہاں پیش کی جا رہی ہیں جن میں سے پہلی فارمولا ون گاڑی کے عملے کی تصویر ہے۔
،تصویر کا کیپشنفارمولا ون کار ریس کے شرکا نے لندن میں بچوں کے ایک ہسپتال کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم کے لیے یہ تصاویر لیں۔ اس منصوبے کا اہتمام ’زوم‘ نے کیا تھا۔ ان تصاویر میں چند یہاں پیش کی جا رہی ہیں جن میں سے پہلی فارمولا ون گاڑی کے عملے کی تصویر ہے۔
ایڈرین سوٹل: ’میں نے یہ تصویر سوئٹزرلینڈ کے کوہِ ایلپس میں لی۔ اس میں تمام چیزیں مجھے بہت پسند ہیں جن میں قدرتی مناظر، گاڑیاں، ڈرائیونگ، ایلپس، سوئٹرزلینڈ اور گھر شامل ہیں۔ میں فارمولا ون ریس میں ایک مصروف ہفتہ گزارنے کے بعد یہاں کچھ آرام کرنے آیا تھا۔‘
،تصویر کا کیپشنایڈرین سوٹل: ’میں نے یہ تصویر سوئٹزرلینڈ کے کوہِ ایلپس میں لی۔ اس میں تمام چیزیں مجھے بہت پسند ہیں جن میں قدرتی مناظر، گاڑیاں، ڈرائیونگ، ایلپس، سوئٹرزلینڈ اور گھر شامل ہیں۔ میں فارمولا ون ریس میں ایک مصروف ہفتہ گزارنے کے بعد یہاں کچھ آرام کرنے آیا تھا۔‘
نکوروزبرگ: ’سٹیوگارڈ میں سنہ 1938 کی ڈبلیو 154 کے سٹرینگ کے ساتھ لی گئی میری اپنی تصویر۔‘
،تصویر کا کیپشننکوروزبرگ: ’سٹیوگارڈ میں سنہ 1938 کی ڈبلیو 154 کے سٹرینگ کے ساتھ لی گئی میری اپنی تصویر۔‘
فرنانڈو ایلونسو: ’میں نے یہ تصویر سنہ 2013 میں اٹالین گرینڈ پری میں سٹیج سے لی۔ مونزا کے سٹیج پر کھڑے ہونے پر ایک ہمشیہ ایک عجیب احساس ہوتا ہے کیونکہ یہ واحد جگہ ہے جہاں سے کھڑے ہو کر آپ اس بات کا احساس کر سکتے ہیں کہ لوگ اپنی پسند کے ڈرائیور اور گاڑی سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنفرنانڈو ایلونسو: ’میں نے یہ تصویر سنہ 2013 میں اٹالین گرینڈ پری میں سٹیج سے لی۔ مونزا کے سٹیج پر کھڑے ہونے پر ایک ہمشیہ ایک عجیب احساس ہوتا ہے کیونکہ یہ واحد جگہ ہے جہاں سے کھڑے ہو کر آپ اس بات کا احساس کر سکتے ہیں کہ لوگ اپنی پسند کے ڈرائیور اور گاڑی سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔‘
سبیستین ویٹل: ’مجھے پہاڑ بہت پسند ہیں۔ وہ مجھ آزادی کا احساس اور بہت سے کھیلوں کے مواقع مہیا کرتے ہیں۔ خاص طور پر سردیوں میں جب میں سکی اِنگ پر جاتا ہوں۔ آسٹریا میں ریڈ وال بہت زبردست ہے۔ میں وہاں اپنی فیملی کے ساتھ سکی اِنگ پر گیا اور مجھے وہاں دوبارہ جانا بہت اچھا لگا۔ میں یہاں سے بہت مانوس ہوں اور مجھے یہاں سکون ملتا ہے اور بہت مزا آتا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنسبیستین ویٹل: ’مجھے پہاڑ بہت پسند ہیں۔ وہ مجھ آزادی کا احساس اور بہت سے کھیلوں کے مواقع مہیا کرتے ہیں۔ خاص طور پر سردیوں میں جب میں سکی اِنگ پر جاتا ہوں۔ آسٹریا میں ریڈ وال بہت زبردست ہے۔ میں وہاں اپنی فیملی کے ساتھ سکی اِنگ پر گیا اور مجھے وہاں دوبارہ جانا بہت اچھا لگا۔ میں یہاں سے بہت مانوس ہوں اور مجھے یہاں سکون ملتا ہے اور بہت مزا آتا ہے۔‘
لیوئس ہیملٹن: ’برازیل میں ہر سال کے آخر میں ریس ہوتی ہے۔ مجھے یہاں آنا بہت اچھا لگاتا ہے اور ہر سال نومبر میں یہاں آ کر میں سوچتا ہوں کہ میں کتنا خوش نصیب ہوں۔ اس مرتبہ میں ریو میں رک کر عیسیٰ کے مجسمے پر گیا۔ یہ مجسمہ بہت حیران کن ہے اور یہاں سے پورا شہر دیکھا جا سکتا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنلیوئس ہیملٹن: ’برازیل میں ہر سال کے آخر میں ریس ہوتی ہے۔ مجھے یہاں آنا بہت اچھا لگاتا ہے اور ہر سال نومبر میں یہاں آ کر میں سوچتا ہوں کہ میں کتنا خوش نصیب ہوں۔ اس مرتبہ میں ریو میں رک کر عیسیٰ کے مجسمے پر گیا۔ یہ مجسمہ بہت حیران کن ہے اور یہاں سے پورا شہر دیکھا جا سکتا ہے۔‘
پال دی ریسٹا: ’میں نے یہ تصویر سنگاپور میں ڈرائیووں کی پریڈ کے دوران لی۔ ریس سے پہلے آپ کو یہاں کے ماحول سے آشنا ہونے کا موقع ملتا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنپال دی ریسٹا: ’میں نے یہ تصویر سنگاپور میں ڈرائیووں کی پریڈ کے دوران لی۔ ریس سے پہلے آپ کو یہاں کے ماحول سے آشنا ہونے کا موقع ملتا ہے۔‘
جینسن بٹن: ’دوستو، آپ کی محنت اور لگن کا شکریہ‘
،تصویر کا کیپشنجینسن بٹن: ’دوستو، آپ کی محنت اور لگن کا شکریہ‘
مارک ویبر: ’یہ تصویر فرانس میں فارمولا ون کے وقفے کے دوران ایلپس میں سائیکلنگ کرتے ہوئے لی گئی تھی۔‘
،تصویر کا کیپشنمارک ویبر: ’یہ تصویر فرانس میں فارمولا ون کے وقفے کے دوران ایلپس میں سائیکلنگ کرتے ہوئے لی گئی تھی۔‘
مارٹن برونڈل: ’یہ تصویر کھیلوں کے بارے میں ایک کتاب کے خصوصی ایڈیشن میں شائع کی جائے گی جو سنہ 2014 کی فارمولا ون ریس سے پہلے جاری ہو گی۔‘
،تصویر کا کیپشنمارٹن برونڈل: ’یہ تصویر کھیلوں کے بارے میں ایک کتاب کے خصوصی ایڈیشن میں شائع کی جائے گی جو سنہ 2014 کی فارمولا ون ریس سے پہلے جاری ہو گی۔‘