گذشتہ دو روز میں کراچی اور چارسدہ میں پولیو کارکنوں پر حملے ہوئے ہیں
،تصویر کا کیپشنصوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع چارسدہ میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر ہونے والے ایک بم حملے چھ پولیس اہل کاروں سمیت سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق یہ حملہ بدھ کی صبح چارسدہ میں سرڈھیری کے مقام پر بازار کے علاقے میں کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنچارسدہ کے ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ خان نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس اہل کار پولیو ٹیموں کو سکیورٹی دینے کےلیے ایک وین میں جا رہے تھے کہ سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بن گئے۔
،تصویر کا کیپشنزخمیوں کو چارسدہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم اس حملے میں پولیو ٹیموں کا کوئی کارکن ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
،تصویر کا کیپشنپولیس افسر کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے اردگرد علاقوں سے کچھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمرنے والوں میں چھ پولیس اہل کار اور ایک بچہ شامل ہیں۔ دھماکے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
،تصویر کا کیپشنضلع چارسدہ میں پچھلے دو دنوں میں یہ تیسرا بم حملہ ہے۔ اس سے پہلے ہونے والے دھماکوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشندوسری جانب کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکروں نے منگل کو حملے کے خلاف احتجاج کیا اور پولیو ٹیم کے لیے بہتر سکیورٹی کا مطالبہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنکراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سو سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔