یوکرین کے دارالحکومت کیو میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہوئے
،تصویر کا کیپشنیوکرین کے دارالحکومت کیو میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبدھ کو جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے مظاہرین کے کیمپ کو ہٹانے کی کوشش کی۔
،تصویر کا کیپشنپراسیکیوٹرز نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ مظاہرے نومبر میں شروع ہوئے جب حکومت نے یورپی یونین کے ساتھ معاہدے کو مسترد کردیا۔ اس تصویر میں پولیس ایک لاش کو گھسیٹتے ہوئے لے جا رہی ہے۔ یہ تصویر بی بی سی کے نامہ نگار نے کھینچی۔
،تصویر کا کیپشنیوکرین میں مظاہروں کے خلاف قانون لاگو ہوا ہے۔ اس قانون کو پارلیمنٹ نے پچھلے ہفتے منظور کیا تھا جس کے نتیجے میں مزید مظاہرے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنان مظاہروں میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم پرتشدد کارروائیوں کا الزام کم جانے پہچانے ’رائٹ سیکٹر‘ نامی گروپ پر دیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبدھ کو جھڑپوں کا سلسلہ اس علاقے سے شروع ہوا جو سرکاری دفاتر کے قریب ہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمنگل اور بدھ کی درمیانی رات پرامن تھی لیکن پولیس نے صبح ہی مظاہرین کے کیمپوں پر دھاوا بول دیا۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین کی جانب سے سخت ردِعمل کے بعد پولیس پیچھے ہٹ گئی۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم اور پتھر برسائے جبکہ پولیس نے جواب میں سٹن گرینیڈ اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین کی جانب سے ٹائروں کو آگ لگائی گئی جس کے باعث کیو میں جگہ جگہ سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔