،تصویر کا کیپشنشارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے ہیں۔ پاکستانی بیٹسمین سری لنکن بالر جےوردنے کی بال کھیلتے ہوئے۔ میچ پر سری لنکا کی پوزیشن مستحکم نظر آ رہی ہے
،تصویر کا کیپشنپاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 137 رنزدرکار ہیں اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔ شمندا ارنگا خرم منظور کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ خوشی منا رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنسری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کر دی تھی
،تصویر کا کیپشنیونس خان نے اس اننگز میں صرف سترہ رنز بنائے جبکہ خرم منظور نے 52، اور اسد شفیق نے 18 رنز بنائے
،تصویر کا کیپشنسری لنکن بالر دلروون پریرا پاکستانی بیٹسمین اظہر علی کو آؤٹ کرنے کے بعد۔ اظہر علی نے صرف آٹھ رنز بنائے
،تصویر کا کیپشنتیسرے دن پاکستان کی اننگز کی خاص بات احمد شہزاد کے سنچری تھی۔ وہ 147 رنز ہیرتھ کی گیند پر بولڈ ہو گئے
،تصویر کا کیپشنتیسرے دن پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا اور میچ کے اختتام پر کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد کریز پر موجود تھے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے