شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل، تصاویر میں
،تصویر کا کیپشنشارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنائے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 409 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس سے پہلے سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز کر اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے دوسرے دن سری لنکا کو جلد ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب پرسنا جے وردھنے کو محمد طلحہ نے 35 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی جانب سے بلے باز دل رو وان پریرا نے 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 95 جب کہ اینجیلو میتھیوز نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے جنید خان نے تین، سیعد اجمل اور محمد طلحہ نے دو دو جب کہ عبدالرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنتیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے تھے۔
،تصویر کا کیپشنجمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔