پردۂ سیمیں کے ستارے سکرین ایوارڈز میں

سکرین ایوارڈز کے رنگا رنگ پروگرام میں شاہ رخ خان اور دیپکا پاڈوکون چھائے رہے۔

20 ویں سکرین ایوارڈز میں شاہ رخ خان اور دیپکا پاڈوکون چھائے رہے۔ شاہ رخ خان کو فلم ’چینّئی ایکسپریس‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ یہاں ان کے ساتھ معروف اداکارہ ریکھا نظر آرہی ہیں۔ (تمام تصاویر سوپریا سوگلے نے فراہم کی ہیں)۔
،تصویر کا کیپشن20 ویں سکرین ایوارڈز میں شاہ رخ خان اور دیپکا پاڈوکون چھائے رہے۔ شاہ رخ خان کو فلم ’چینّئی ایکسپریس‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ یہاں ان کے ساتھ معروف اداکارہ ریکھا نظر آرہی ہیں۔ (تمام تصاویر سوپریا سوگلے نے فراہم کی ہیں)۔
معروف اداکار امیتابھ بچن کو چار دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے فلم انڈسٹری میں خدمات انجام دینے کے لیے ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ یہاں ان کے ساتھ شتروگھن سنہا بھی نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمعروف اداکار امیتابھ بچن کو چار دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے فلم انڈسٹری میں خدمات انجام دینے کے لیے ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ یہاں ان کے ساتھ شتروگھن سنہا بھی نظر آ رہے ہیں۔
یہاں اداکار شاہ رخ خان کو ایک پروگرام کی پیشکش کے دوران رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گذشتہ دنوں انھوں نے ایوارڈز تقریبات کی پرزور حمایت کی تھی۔
،تصویر کا کیپشنیہاں اداکار شاہ رخ خان کو ایک پروگرام کی پیشکش کے دوران رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گذشتہ دنوں انھوں نے ایوارڈز تقریبات کی پرزور حمایت کی تھی۔
سکرین ایوارڈز کی تقریب میں اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے والد شتروگھن سنہا اور بھائی کے ساتھ موجود تھیں۔
،تصویر کا کیپشنسکرین ایوارڈز کی تقریب میں اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے والد شتروگھن سنہا اور بھائی کے ساتھ موجود تھیں۔
یہ سکرین ایوارڈز دیپکا پاڈوکون کے لیے زیادہ ہی خاص رہا کیونکہ انھیں فلم ’رام لیلا‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے ساتھ بہترین جیوری اداکارہ کے اعزاز سے بھی نوازا گيا۔
،تصویر کا کیپشنیہ سکرین ایوارڈز دیپکا پاڈوکون کے لیے زیادہ ہی خاص رہا کیونکہ انھیں فلم ’رام لیلا‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے ساتھ بہترین جیوری اداکارہ کے اعزاز سے بھی نوازا گيا۔
بالی وڈ میں ہلچل مچانے والی ہما قریشی اور اداکارہ کلکی بھی ایک ساتھ نظر آئیں۔ اطلاعات کے مطابق ہما قریشی پر ہدایت کار انوراگ کشیپ اور کلکی کے درمیان آنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ میں ہلچل مچانے والی ہما قریشی اور اداکارہ کلکی بھی ایک ساتھ نظر آئیں۔ اطلاعات کے مطابق ہما قریشی پر ہدایت کار انوراگ کشیپ اور کلکی کے درمیان آنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔
تاہم گذشتہ دنوں کلکی نے ٹوئٹر پر واضح کر دیا تھا کہ ان کے اور انوراگ کے درمیان کشیدگی کے لیے ہما قریشی ذمہ دار نہیں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنتاہم گذشتہ دنوں کلکی نے ٹوئٹر پر واضح کر دیا تھا کہ ان کے اور انوراگ کے درمیان کشیدگی کے لیے ہما قریشی ذمہ دار نہیں ہیں۔
سنہ 1980 کی دہائی کی معروف پاکستانی اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی سشا آغا بھی اس تقریب میں شامل تھیں۔ انھوں نے یش راج بینر کی فلم اورنگزیب سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 1980 کی دہائی کی معروف پاکستانی اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی سشا آغا بھی اس تقریب میں شامل تھیں۔ انھوں نے یش راج بینر کی فلم اورنگزیب سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا ہے۔
فلم انکار کی معروف اداکارہ چترانگدا سنگھ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنفلم انکار کی معروف اداکارہ چترانگدا سنگھ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔