BBC News,
اردو
مواد پر جائیں
سیکشن
صفحۂ اول
پاکستان
آس پاس
ورلڈ
کھیل
فن فنکار
سائنس
ویڈیو
صفحۂ اول
پاکستان
آس پاس
ورلڈ
کھیل
فن فنکار
سائنس
ویڈیو
پشاور کے تبلیغی مرکز میں دھماکہ: تصاویر
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے صرف تحریر پڑھیں
16 جنوری 2014
پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھماکے کے بعد کے مناظر
،تصویر کا کیپشن
حکام کے مطابق پشاور میں واقع تبلیغی مرکز میں اس وقت دھماکہ ہوا جب نمازِ مغرب ادا کی جا رہی تھی۔
،تصویر کا کیپشن
ایس پی سٹی فیصل مختار کے مطابق بم تبلیغی مرکز کے اندر نصب تھا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن
بم ڈسپوزل یونٹ خیبر پختونخوا کے سربراہ اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق دھماکے میں پانچ کلوگرام کے قریب دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن
دھماکہ بہت شدید نوعیت کا تھا جس کے بعد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔
،تصویر کا کیپشن
صوبائی وزیرِ صحت شوکت یوسفزئی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور 55 زخمی ہیں۔
،تصویر کا کیپشن
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے چند کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
،تصویر کا کیپشن
دھماکے کے وقت شبِ جمعہ کے باعث تبلیغ کے لیے جانے والے افراد کی بڑی تعداد اس مرکز میں موجود تھی۔
،تصویر کا کیپشن
جس مرکز میں دھماکہ ہوا وہاں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کو گھی کے کنستروں میں بنائے گئے مزید دو بم بھی ملے جنھیں ناکارہ بنا دیا گیا۔
You might also like:
news
|
sport
|
weather
|
worklife
|
travel
|
future
|
culture
|
world
|
business
|
technology