رونالڈو نے میسی کو ہرا دیا

ریورخ میں فیفا کے ایوارڈز کی تقریب کی تصاویر

ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے لیے کھیلنے والے پرتگالی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو کو فیفا نے سال کا بہترین فٹبالر قرار دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے لیے کھیلنے والے پرتگالی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو کو فیفا نے سال کا بہترین فٹبالر قرار دیا ہے۔
زیورخ میں منعقدہ تقریب میں بیلن ڈی اور ایوارڈ وصول کرنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے رونالڈو آب دیدہ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنزیورخ میں منعقدہ تقریب میں بیلن ڈی اور ایوارڈ وصول کرنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے رونالڈو آب دیدہ ہوگئے۔
رونالڈو جب ایوارڈ لینے آئے تو ان کے ہمراہ ان کے بیٹے رونالڈو جونیئر بھی تھے۔
،تصویر کا کیپشنرونالڈو جب ایوارڈ لینے آئے تو ان کے ہمراہ ان کے بیٹے رونالڈو جونیئر بھی تھے۔
بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کے لیے رونالڈو کا مقابلہ گذشتہ چار برس سے یہ ایوارڈ جیتنے والے لیونیل میسی اور فرینک رابری سے تھا۔
،تصویر کا کیپشنبہترین فٹبالر کے ایوارڈ کے لیے رونالڈو کا مقابلہ گذشتہ چار برس سے یہ ایوارڈ جیتنے والے لیونیل میسی اور فرینک رابری سے تھا۔
اسی تقریب میں برازیل سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے کو بھی اعزازی بیلن ڈی اور ایوارڈ دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشناسی تقریب میں برازیل سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے کو بھی اعزازی بیلن ڈی اور ایوارڈ دیا گیا۔
جرمن گول کیپر ندین اینگرر نے بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز جیتا۔
،تصویر کا کیپشنجرمن گول کیپر ندین اینگرر نے بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز جیتا۔
جرمنی کے ہی کلب بائیرن میونخ کے سابق کوچ یوپ ہائنکس کو سال کا بہترین کوچ قرار دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کے ہی کلب بائیرن میونخ کے سابق کوچ یوپ ہائنکس کو سال کا بہترین کوچ قرار دیا گیا۔
افغانستان کی ٹیم فیئر پلے ٹرافی کی حقدار قرار پائی۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان کی ٹیم فیئر پلے ٹرافی کی حقدار قرار پائی۔
سال کے بہترین گول کا ایوارڈ سویڈن کے زلاٹن ابراہیمووچ نے جیتا۔
،تصویر کا کیپشنسال کے بہترین گول کا ایوارڈ سویڈن کے زلاٹن ابراہیمووچ نے جیتا۔
ایوارڈ کی تقریب میں فیفا کی ’ڈریم ٹیم‘ کا بھی اعلان کیا گیا اور بیلن ڈی اور کے تینوں دعویدار اس کے رکن بنے۔
،تصویر کا کیپشنایوارڈ کی تقریب میں فیفا کی ’ڈریم ٹیم‘ کا بھی اعلان کیا گیا اور بیلن ڈی اور کے تینوں دعویدار اس کے رکن بنے۔
تقریب میں حال ہی میں انتقال کرنے والے عظیم پرتگالی فٹبالر یوسیبیو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنتقریب میں حال ہی میں انتقال کرنے والے عظیم پرتگالی فٹبالر یوسیبیو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔