دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن تصاویر میں
،تصویر کا کیپشندبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے ہیں
،تصویر کا کیپشنچوتھے دن کھیل کے اختتام پر سرفراز احمد اور سعید اجمل موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب 70 اور سات رنز بنائے ہیں
،تصویر کا کیپشنپاکستان کو سری لنکا پر 107 رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے دوسری اننگز میں 97 اور یونس خان نے 77 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 129 رنز کی شراکت قائم کی
،تصویر کا کیپشنسرفراز احمد اور بلاول بھٹی نے ساتویں وکٹ کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا
،تصویر کا کیپشنپاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ٹیم کے ساتھ ان کے دو سالہ دور کا اختتام سری لنکا کے خلاف جیت سے ہو تو انھیں بہت خوشی ہوگی۔ کوچ میچ کے چوتھے روز اپنی ٹیم کی کاررکردگی کی وجہ سے کسی سوچ میں گم ہیں
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی جانب سے نووان پردیپ، رنگانا ہیرات اور ارنگا نے دو دو جب کہ لکمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشندبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستانی شائقین کرکٹ کی ایک محدود تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی