شیرون کی زندگی تصاویر میں

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایریئل شیرون آٹھ سال کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایریئل شیرون آٹھ سال کومے میں رہنے کے بعد 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ جنوری سنہ 2006 میں انھیں پہلا سٹروک ہوا جس کے بعد وہ کبھی بھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے۔
،تصویر کا کیپشناسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایریئل شیرون آٹھ سال کومے میں رہنے کے بعد 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ جنوری سنہ 2006 میں انھیں پہلا سٹروک ہوا جس کے بعد وہ کبھی بھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے۔
ایریئل شیرون سنہ 1928 میں فلسطین میں پیدا ہوئے جب یہ علاقہ برطانوی کنٹرول میں تھا۔ انھوں نے سنہ 1948/49 میں ہونے والی عرب اسرائیل جنگ لڑی اور سنہ 50 کی دہائی میں ہونے والے فوجی آپریشنز کی سربراہی کی۔ سنہ 1967 میں ہونے والی چھ روزہ جنگ میں ایریئل شیرون نے ایک ڈویژن کی بھی قیادت کی۔
،تصویر کا کیپشنایریئل شیرون سنہ 1928 میں فلسطین میں پیدا ہوئے جب یہ علاقہ برطانوی کنٹرول میں تھا۔ انھوں نے سنہ 1948/49 میں ہونے والی عرب اسرائیل جنگ لڑی اور سنہ 50 کی دہائی میں ہونے والے فوجی آپریشنز کی سربراہی کی۔ سنہ 1967 میں ہونے والی چھ روزہ جنگ میں ایریئل شیرون نے ایک ڈویژن کی بھی قیادت کی۔
ایریئل شیرون نے سنہ 1971 میں فلسطینیوں کو اسرائیل سے باہر نکالنے کے لیے ایک آپریشن کی قیادت کی۔ اس آپریشن میں دو ہزار فلسطینیوں کے مکانوں کو مسمار کیا گیا اور فلسطین لبریشن آرمی کے دو ہزار جنگجوؤں کو فلسطین لبریشن آرگنائزیشن سے الگ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ ایریئل شیرون بلڈوزر کے نام سے مشہور تھے۔
،تصویر کا کیپشنایریئل شیرون نے سنہ 1971 میں فلسطینیوں کو اسرائیل سے باہر نکالنے کے لیے ایک آپریشن کی قیادت کی۔ اس آپریشن میں دو ہزار فلسطینیوں کے مکانوں کو مسمار کیا گیا اور فلسطین لبریشن آرمی کے دو ہزار جنگجوؤں کو فلسطین لبریشن آرگنائزیشن سے الگ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ ایریئل شیرون بلڈوزر کے نام سے مشہور تھے۔
 ایریئل شیرون نے سنہ 1973 میں مشرقِ وسطیٰ جنگ میں حصہ لیا تاہم اس کے بعد انھوں نے اسرائیلی آرمی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد نیتن یاہو کی سنہ 1999 میں شکست کے بعد ایریئل شیرون حزبِ اختلاف میں لیکود نامی جماعت بنائی۔ بینجمن نیتن یاہو کی حکومت میں وزیرِ زراعت کی حیثیت سے شیرون نے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی حمایت کی۔
،تصویر کا کیپشن ایریئل شیرون نے سنہ 1973 میں مشرقِ وسطیٰ جنگ میں حصہ لیا تاہم اس کے بعد انھوں نے اسرائیلی آرمی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد نیتن یاہو کی سنہ 1999 میں شکست کے بعد ایریئل شیرون حزبِ اختلاف میں لیکود نامی جماعت بنائی۔ بینجمن نیتن یاہو کی حکومت میں وزیرِ زراعت کی حیثیت سے شیرون نے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی حمایت کی۔
سنہ 1982 میں بطور وزیرِ دفاع ایریئل شیرون نے لبنان پر چڑھائی کا حکم دیا تاکہ عیسائی فوجی صبرہ اور شتیلا پناہ گزین کیمپوں میں میں پی ایل اے کے جنگجوؤں کو تلاش کرسکیں۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 1982 میں بطور وزیرِ دفاع ایریئل شیرون نے لبنان پر چڑھائی کا حکم دیا تاکہ عیسائی فوجی صبرہ اور شتیلا پناہ گزین کیمپوں میں میں پی ایل اے کے جنگجوؤں کو تلاش کرسکیں۔
ایریئل شیرون کو ان کی دوسری بیوی للی اور دو بیٹوں عمری اور گیلاد کی حمایت حاصل تھی۔ ان کی پہلی بیوی مارگلت جو للی کی بہن بھی تھیں سنہ 1962 میں ایک کار کے حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ للی کا انتقال سنہ 2000 میں ہوا۔
،تصویر کا کیپشنایریئل شیرون کو ان کی دوسری بیوی للی اور دو بیٹوں عمری اور گیلاد کی حمایت حاصل تھی۔ ان کی پہلی بیوی مارگلت جو للی کی بہن بھی تھیں سنہ 1962 میں ایک کار کے حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ للی کا انتقال سنہ 2000 میں ہوا۔
 ایریئل شیرون نے فوج سے مستعفی ہونے کے بعد متعدد سال سیاست میں رہے۔ اگرچہ انھوں نے وزارتوں کے سربراہ کی حیثیت سے بھی کام تاہم وہ اس کام میں اتنے مقبول نہ ہو سکے۔ سنہ 90 کی دہائی میں ان کی قسمت کا ستارا چمکنے لگا اور سنہ 1999 میں انھیں لکود پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے چن لیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن ایریئل شیرون نے فوج سے مستعفی ہونے کے بعد متعدد سال سیاست میں رہے۔ اگرچہ انھوں نے وزارتوں کے سربراہ کی حیثیت سے بھی کام تاہم وہ اس کام میں اتنے مقبول نہ ہو سکے۔ سنہ 90 کی دہائی میں ان کی قسمت کا ستارا چمکنے لگا اور سنہ 1999 میں انھیں لکود پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے چن لیا گیا۔
شیرون کو یقین تھا کہ انھیں ہوشیاری سے اسرائیل کے مقاصد کا تحفظ کرنا ہے اور اسی لیے انھوں نے غزہ اور مغربی کنارے کے چھوٹے سے علاقے سے یہودی آبادکاروں کو واپس اسرائیلی علاقے میں بلا لیا۔ ان کے اس اقدام سے یہودیوں میں ان کو ناپسند کیا جانے لگا۔ شیرون کو اپنی سکیورٹی میں اضافہ کرنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنشیرون کو یقین تھا کہ انھیں ہوشیاری سے اسرائیل کے مقاصد کا تحفظ کرنا ہے اور اسی لیے انھوں نے غزہ اور مغربی کنارے کے چھوٹے سے علاقے سے یہودی آبادکاروں کو واپس اسرائیلی علاقے میں بلا لیا۔ ان کے اس اقدام سے یہودیوں میں ان کو ناپسند کیا جانے لگا۔ شیرون کو اپنی سکیورٹی میں اضافہ کرنا پڑا۔
ستمبر سنہ 2000 میں شیرون نے یروشلم کا دورہ کیا جس کے باعث ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا اور اس کے بعد انتفادہ کا آغاز ہوا۔
،تصویر کا کیپشنستمبر سنہ 2000 میں شیرون نے یروشلم کا دورہ کیا جس کے باعث ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا اور اس کے بعد انتفادہ کا آغاز ہوا۔
سنہ 2001 میں شیرون نے وعدہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے روکیں گے۔ اسی وعدے پر ان کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی لیکن پرتشدد کارروائیاں جاری رہیں، امن مذاکرات رک گئے اور شیرون اپنے فلسطینی ہم منصب سے ناراض ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 2001 میں شیرون نے وعدہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے روکیں گے۔ اسی وعدے پر ان کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی لیکن پرتشدد کارروائیاں جاری رہیں، امن مذاکرات رک گئے اور شیرون اپنے فلسطینی ہم منصب سے ناراض ہوئے۔