تصاویر: ایس پی چوہدی اسلم پر خودکش حملہ

کراچی میں عیسیٰ نگری کے علاقے میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد کے مناظر

کراچی میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں سی آئی ڈی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چوہدری اسلم سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں
،تصویر کا کیپشنکراچی میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں سی آئی ڈی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چوہدری اسلم سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں
ایس ایس پی کورنگی چوہدری اسد نے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ یہ دھماکہ جمعرات کی شام عیسیٰ نگری کے علاقے میں ہوا اور چوہدری اسلم کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا
،تصویر کا کیپشنایس ایس پی کورنگی چوہدری اسد نے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ یہ دھماکہ جمعرات کی شام عیسیٰ نگری کے علاقے میں ہوا اور چوہدری اسلم کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا
پولیس افسر کے مطابق تحریکِ طالبان مہمند نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے
،تصویر کا کیپشنپولیس افسر کے مطابق تحریکِ طالبان مہمند نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے
کراچی پولیس کے سی آئی ڈی سیل کے انچارج ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق چوہدری اسلم دفتر جا رہے تھے اور وہ راستے تبدیل کر کے جاتے تھے مگر ان کا یہ روٹ آج کنفرم تھا۔ اس پر دہشت گردوں نے باقاعدہ ریکی کر کے ان کی گاڑی پر بائیں جانب سے خودکش حملہ کیا
،تصویر کا کیپشنکراچی پولیس کے سی آئی ڈی سیل کے انچارج ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق چوہدری اسلم دفتر جا رہے تھے اور وہ راستے تبدیل کر کے جاتے تھے مگر ان کا یہ روٹ آج کنفرم تھا۔ اس پر دہشت گردوں نے باقاعدہ ریکی کر کے ان کی گاڑی پر بائیں جانب سے خودکش حملہ کیا
پی ٹی وی کے مطابق سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حملے میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور چوہدری اسلم کے علاوہ ان کے محافظ اور ڈرائیور بھی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں
،تصویر کا کیپشنپی ٹی وی کے مطابق سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حملے میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور چوہدری اسلم کے علاوہ ان کے محافظ اور ڈرائیور بھی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں
چوہدری اسلم کا نام گذشتہ کچھ عرصے سے کراچی میں طالبان اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں آتا رہا ہے
،تصویر کا کیپشنچوہدری اسلم کا نام گذشتہ کچھ عرصے سے کراچی میں طالبان اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں آتا رہا ہے