امریکہ میں بلا کی سردی

کئی امریکی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل

امریکہ کے کئی علاقوں میں قطب شمالی کی جانب سے آنے والی برفانی ہواؤں کی وجہ سے درجۂ حرارت ریکارڈ سطح تک نیچے گر سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ کے کئی علاقوں میں قطب شمالی کی جانب سے آنے والی برفانی ہواؤں کی وجہ سے درجۂ حرارت ریکارڈ سطح تک نیچے گر سکتا ہے۔
امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں اور کینیڈا میں پہلے ہی دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے اور قطبی ہواؤں کی وجہ سے صورتِ حال مزید خراب ہو گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ کے شمال مشرقی علاقوں اور کینیڈا میں پہلے ہی دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے اور قطبی ہواؤں کی وجہ سے صورتِ حال مزید خراب ہو گئی ہے۔
موسمیات کے ماہرین کے مطابق شمالی اور وسطی امریکہ میں درجۂ حرارت منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنموسمیات کے ماہرین کے مطابق شمالی اور وسطی امریکہ میں درجۂ حرارت منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
آخری بار سال امریکہ میں قطبی ہواؤں کی وجہ سے 1994 میں برفانی طوفان آیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنآخری بار سال امریکہ میں قطبی ہواؤں کی وجہ سے 1994 میں برفانی طوفان آیا تھا۔
اتوار کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے آنے والا ایک ہوائی جہاز برف کے باعث پھسل گیا۔
،تصویر کا کیپشناتوار کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے آنے والا ایک ہوائی جہاز برف کے باعث پھسل گیا۔
اس واقعے کے نتیجے میں جہاز میں سوار مسافر محفوظ رہے لیکن ہوائی اڈے کو دو گھنٹے تک پروازوں کے لیے بند کرنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشناس واقعے کے نتیجے میں جہاز میں سوار مسافر محفوظ رہے لیکن ہوائی اڈے کو دو گھنٹے تک پروازوں کے لیے بند کرنا پڑا۔
برفانی طوفان سے امریکی ریاستیں اوہائیو، ساؤتھ ڈکوٹا اور الی نوئے سب سے سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرفانی طوفان سے امریکی ریاستیں اوہائیو، ساؤتھ ڈکوٹا اور الی نوئے سب سے سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
امریکی محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ ’برفانی ہوائیں جان لیوا ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنامریکی محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ ’برفانی ہوائیں جان لیوا ہیں۔‘
حکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے پیشِ نظر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اس طرح سڑکوں سے برف بھی ہٹائی جا سکے گی۔
،تصویر کا کیپشنحکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے پیشِ نظر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اس طرح سڑکوں سے برف بھی ہٹائی جا سکے گی۔
ریاست منی سوٹا میں پیر کے روز سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وسکوسن، الی نوئے اور انڈیانا کے کئی حصوں میں سکول بند رہیں گے۔
،تصویر کا کیپشنریاست منی سوٹا میں پیر کے روز سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وسکوسن، الی نوئے اور انڈیانا کے کئی حصوں میں سکول بند رہیں گے۔