،تصویر کا کیپشنراولپنڈی کی مال روڈ پر اے ایف آئی سی جہاں مشرف کو دل کے معائنہ کے لیے لے جایا گیا سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے۔
،تصویر کا کیپشنہپستال کے باہر جنرل ریٹائرڈ مشرف کے چند حامی بھی جمع ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنراولپنڈی میں فوج کے ادارۂ امراض قلب جہاں پرویز مشرف کو دل کی تکلیف کے باعث طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمشرف کی سکیورٹی کے لیے دو ہزار کے قربب فوج اور پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس انتہائی سخت سکیورٹی کے حصار میں ہی انھیں عدالت لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں انھیں دل کی تکلیف ہو گئی اور وہ ہسپتال پہنچ گئے۔
،تصویر کا کیپشنسابق فوجی آمر جنرل مشرف کے وکلا کا خصوصی عدالت میں بھی یہ ہی اصرار رہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر انھیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں خصوصی عدالت کے باہر بھی انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمشرف کی پیشی کے موقع پر بم یا کسی دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے کے لیے پورے علاقے کے چپے چپے کی تلاشی لی جاتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمشرف کے وکلاء کی سربراہی شریف الدین پیرزادہ کر رہے ہیں جن کا فوجی حکومتوں کے دوران ہمیشہ ہی بہت اہم کردار رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے ذرائع ابلاغ اس مقدمے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔