انٹارکٹکا کی برف میں پھنسا جہاز

امدادی جہاز بھی برف میں دھنس گیا

قطب جنوبی کے علاقے انٹارکٹکا میں اکیڈیمیشن شوکالسکیے نامی روسی بحری جہاز کرسمس کے دن سے پھنسا ہوا ہے
،تصویر کا کیپشنقطب جنوبی کے علاقے انٹارکٹکا میں اکیڈیمیشن شوکالسکیے نامی روسی بحری جہاز کرسمس کے دن سے پھنسا ہوا ہے
آسٹریلیا کی میری ٹائم ایجنسی نے پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے آئس بریکر جہاز ارورا آسٹریلس نے جائے وقوعہ تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے اسے واپس آنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی میری ٹائم ایجنسی نے پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے آئس بریکر جہاز ارورا آسٹریلس نے جائے وقوعہ تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے اسے واپس آنا پڑا۔
علاقے میں اس وقت برفانی بارشیں ہو رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعلاقے میں اس وقت برفانی بارشیں ہو رہی ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ سائنسی مشن پر گامزن اکیڈیمیشن شوکالسکیے نامی روسی بحری جہاز پر سوار افراد کو موسم سازگار ہوتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے چینی جہاز شوے لانگ پر لانا تھا۔ تاہم اب اس چینی جہاز کے برف میں پھنس جانے کی اطلاعات ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا تھا کہ سائنسی مشن پر گامزن اکیڈیمیشن شوکالسکیے نامی روسی بحری جہاز پر سوار افراد کو موسم سازگار ہوتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے چینی جہاز شوے لانگ پر لانا تھا۔ تاہم اب اس چینی جہاز کے برف میں پھنس جانے کی اطلاعات ہیں۔
متاثرہ جہاز آسٹریلیشین انٹارکٹک سائنسی مہم میں شریک ہے۔
،تصویر کا کیپشنمتاثرہ جہاز آسٹریلیشین انٹارکٹک سائنسی مہم میں شریک ہے۔
روسی جہاز انٹارکٹکا میں فرانسیسی سٹیشن سے 100 ناٹیکل میل کی دوری پر پھنسا ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشنروسی جہاز انٹارکٹکا میں فرانسیسی سٹیشن سے 100 ناٹیکل میل کی دوری پر پھنسا ہوا ہے۔
سائنسی اور تحقیقی ٹیم کے سربراہان کرس ٹرنی اور کرس فوگول کے مطابق شوکالسکیے جہاز میں غذا کافی مقدار میں موجود ہے اور اس کے عملے کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
،تصویر کا کیپشنسائنسی اور تحقیقی ٹیم کے سربراہان کرس ٹرنی اور کرس فوگول کے مطابق شوکالسکیے جہاز میں غذا کافی مقدار میں موجود ہے اور اس کے عملے کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
اب تک برف توڑنے والے تین بحری جہاز متاثرہ جہاز کی مدد کے لیے بھیجے گئے ہیں لیکن یہ تینوں مہمات ناکام رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشناب تک برف توڑنے والے تین بحری جہاز متاثرہ جہاز کی مدد کے لیے بھیجے گئے ہیں لیکن یہ تینوں مہمات ناکام رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ جہاز اکیڈیمیشن شوکالسکیے پر 74 افراد موجود ہیں جن میں سائنس دان اور سیاح شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق متاثرہ جہاز اکیڈیمیشن شوکالسکیے پر 74 افراد موجود ہیں جن میں سائنس دان اور سیاح شامل ہیں۔