گوہر خان بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح

گوہر خان بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح

بھارت کی مقبول ٹی وی سٹار اور ماڈل گوہر خان (دائیں) نے ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کا ساتواں سیزن جیت لیا
،تصویر کا کیپشنبھارت کی مقبول ٹی وی سٹار اور ماڈل گوہر خان (دائیں) نے ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کا ساتواں سیزن جیت لیا
سنیچر کی رات گرینڈ فنالے میں گوہر خان نے سخت مقابلے کے بعد تنیشا مکھرجی کو شکست دی۔ انھیں 50 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا
،تصویر کا کیپشنسنیچر کی رات گرینڈ فنالے میں گوہر خان نے سخت مقابلے کے بعد تنیشا مکھرجی کو شکست دی۔ انھیں 50 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا
گرینڈ فنالے کے موقع پر گوہر خان کی بہن نگار خان اور والدہ بھی موجود تھیں۔گوہر خان کے نام کا اعلان ہوتے ہی دونوں نے انھیں گلے لگا لیا
،تصویر کا کیپشنگرینڈ فنالے کے موقع پر گوہر خان کی بہن نگار خان اور والدہ بھی موجود تھیں۔گوہر خان کے نام کا اعلان ہوتے ہی دونوں نے انھیں گلے لگا لیا
مقابلہ جیتنے کے بعد دوستوں نے گوہر خان کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
،تصویر کا کیپشنمقابلہ جیتنے کے بعد دوستوں نے گوہر خان کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
گوہر نے ٹرافی ہاتھ میں لیتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا
،تصویر کا کیپشنگوہر نے ٹرافی ہاتھ میں لیتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا
تنيشا کی ماں اور اپنے زمانے کی معروف اداکارہ تنوجا انھیں دیکھ جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے
،تصویر کا کیپشنتنيشا کی ماں اور اپنے زمانے کی معروف اداکارہ تنوجا انھیں دیکھ جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے
تنوجا کے مطابق انھیں اپنی بیٹی پر فخر ہے جس نے پورے 105 دن بگ باس کے گھر میں مکمل اچھائی، سچائی اور ایمانداری سے گزارے
،تصویر کا کیپشنتنوجا کے مطابق انھیں اپنی بیٹی پر فخر ہے جس نے پورے 105 دن بگ باس کے گھر میں مکمل اچھائی، سچائی اور ایمانداری سے گزارے
بگ باس سیزن 7 کے گرینڈ فنالے میں سلمان خان نے بالی وڈ اداکارہ ایلی کے ساتھ رقص کر کے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا
،تصویر کا کیپشنبگ باس سیزن 7 کے گرینڈ فنالے میں سلمان خان نے بالی وڈ اداکارہ ایلی کے ساتھ رقص کر کے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا
بگ باس کی اس فائنل پیشکش کو یادگار بنانے کے لیے سلمان نے ارمان کے ساتھ بھی رقص کیا
،تصویر کا کیپشنبگ باس کی اس فائنل پیشکش کو یادگار بنانے کے لیے سلمان نے ارمان کے ساتھ بھی رقص کیا
بگ باس بھارت میں مقبول ترین ریئلٹی شو ہے
،تصویر کا کیپشنبگ باس بھارت میں مقبول ترین ریئلٹی شو ہے