شارجہ میں پہلا ون ڈے میچ: تصاویر

پاکستان اور سری لنکاک کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کی تصاویر۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 11 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے
،تصویر کا کیپشنشارجہ میں کھیلے جانے والے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 11 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے
شرجیل 61 اور صہیب 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
،تصویر کا کیپشنشرجیل 61 اور صہیب 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
سری لنکا کے بولر لکمل نے احمد شہزاد کو 11 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے بولر لکمل نے احمد شہزاد کو 11 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا
سری لنکا کی جانب سے لکمل، پریرا اور پرسنّا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی جانب سے لکمل، پریرا اور پرسنّا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
اننگز کے آخری اوورز میں شاہد آفریدی نے 12 گیندوں پر تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنا کر پاکستان کو ایک بڑے سکور تک پہنچنے میں مدد دی
،تصویر کا کیپشناننگز کے آخری اوورز میں شاہد آفریدی نے 12 گیندوں پر تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنا کر پاکستان کو ایک بڑے سکور تک پہنچنے میں مدد دی
سری لنکا کے عظیم کھلاڑی کمار سنگاکارا 23 رنز بنا کر شاہد آفریدی کا پہلا شکار بن گئے
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے عظیم کھلاڑی کمار سنگاکارا 23 رنز بنا کر شاہد آفریدی کا پہلا شکار بن گئے
شاہد آفریدی نے اوپر تلے سری لنکا کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا
،تصویر کا کیپشنشاہد آفریدی نے اوپر تلے سری لنکا کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا
فاسٹ بولر بلاول بھٹی نے اپنے ابتدائی تین اوروں میں انتہائی عمدہ بولنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 3، آفریدی نے 2، سہیل تنویر، حفیظ اور بلاول بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
،تصویر کا کیپشنفاسٹ بولر بلاول بھٹی نے اپنے ابتدائی تین اوروں میں انتہائی عمدہ بولنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 3، آفریدی نے 2، سہیل تنویر، حفیظ اور بلاول بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی