رونالڈو نے اپنے مداحوں کے لیے اپنی تمام ٹرافیاں ایک میوزیم میں رکھ دی ہیں
،تصویر کا کیپشنپرتگالی فٹ بالر اور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے سٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو نے ایک میوزیم کھولا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکرسچیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ ’یہ میوزیم اس بات کا ثبوت ہے کہ میں نے کیا کیا جیتا ہے، کوئی اسے یہاں سے لے جا نہیں سکتا اور ان چیزوں کو میں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔‘
،تصویر کا کیپشندنیائے فٹ بال کے معروف کھلاڑی 28 سالہ سٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو دوسری بار ’بیلن ڈی اور‘ کا اعزاز جیتنے والوں کی شارٹ لسٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ وہ 2008 میں یہ انعام جیت چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکرسچیانو رونالڈو کے اس میوزیم کی عمارت پانچ منزلہ ہے۔ گراونڈ فلور کی منزل ان کے مداحوں اور میڈیا رپورٹروں کے لیے مختص ہے۔
،تصویر کا کیپشنرونالڈ کی نیلسن منڈیلا کی ساتھ کھینچی گئی ایک تصویر بھی میوزیم میں رکھی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنرونالڈو کی والدہ اور بیٹا رونالڈو جونیئر بھی اس افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشنمیوزیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ان کی گرل فرینڈ بھی ان کی ہمراہ تھیں۔