بھارتی سینیما کے مشہور اداکار دلیپ کمار 11 دسمبر کو 91 سال کے ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی سینیما کے مشہور اداکار دلیپ کمار 11 دسمبر کو 91 سال کے ہو گئے۔ یہ تصویر سنہ 2011 کی ہے جب ایک تقریب میں عامر خان نے دلیپ کمار سے اظہارِ عقیدت کیا۔
،تصویر کا کیپشنایک تقریب میں سلمان خان، عامر خان اور شتروگھن سنہا کے ساتھ دلیپ کمار۔ بالی وڈ کے معروف فنکار ہر سال دلیپ کے یوم پیدائش پر ان کے گھر آتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیہاں دلیپ کمار کے ساتھ شاہ رخ خان ہیں۔ شاہ رخ نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ دلیپ کمار ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔
،تصویر کا کیپشندلیپ کمار سائرہ بانو کے ساتھ 1970 میں بننے والی فلم ’گوپی‘ میں۔ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ساتھ اس فلم کے علاوہ ’سگينا‘ اور ’بیراگ‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 1950 اور 1960 کی دہائی کے مشہور ولین پریم ناتھ ( دائیں) کے ساتھ دلیپ کمار۔
،تصویر کا کیپشناپنے زمانے میں ہندوستانی سینیما کے تین بڑے اداکار دیو آنند، راج کپور اور دلیپ کمار کی یادگار تصویر۔ 1940، 1950 اور 1960 کی دہائی میں باکس آفس پر تینوں کی دشمنی مشہور تھی۔ لیکن ذاتی طور پر سب ایک دوسرے کے اچھے دوست تھے۔ راج کپور، دلیپ کمار کی اداکاری کے دیوانے تھے۔
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر 1950 کی دہائی کی ہے جس میں دلیپ کمار بھارت کے اس وقت کے اور پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن1940 کی دہائی میں دلیپ نے فلم ’جوار بھاٹا‘ سے اپنا کیرئر شروع کیا۔ دلیپ کمار کی پیدائش پاکستان کے شہر پشاور میں ہوئي تھی اور وہاں بھی ان کے مداحوں کی کمی نہیں ہے۔ انھیں سنہ 1997 میں پاکستان کے سب باوقار شہری اعزاز ’نشان امتیاز‘ سے نوازا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنراج کمار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کو ان کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے۔ دلیپ اور سائرہ کی شادی سنہ 1966 میں ہوئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنایک فلم کے ایک سین میں دلیپ کمار اور وحيدہ رحمان۔ ان دونوں نے ’دل دیا درد لیا،‘ ’رام اور شیام،‘ ’آدمی‘ اور ’مشعل‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنامیتابھ بچن اور جیہ بچن کے ساتھ دلیپ کمار۔ امیتابھ بچن ہمیشہ سے دلیپ کمار کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ دونوں نے رمیش سپّی کی فلم ’شکتی‘ میں اکٹھے کام کیا تھا۔