نیلسن منڈیلا کی یاد میں دعائیہ تقریب: تصاویر

جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کی یاد میں دعائیہ تقریب

جوہانسبرگ میں منڈیلا کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں درجنوں عالمی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجوہانسبرگ میں منڈیلا کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں درجنوں عالمی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔
یہ تقریب سوکر سٹی کے نام سے معروف ایک سٹیڈیم میں منعقد ہے جو جوہانسبرگ کے مضافاتی علاقے سووتو میں ہے۔ آخری بار نیلسن منڈیلا یہاں پر 2010 میں فٹبال کے عالمی کپ کی تقریب کے سلسلے میں دیکھے گئے تھے جو کسی عوامی تقریب میں ان کی آخری شرکت تھی۔
،تصویر کا کیپشنیہ تقریب سوکر سٹی کے نام سے معروف ایک سٹیڈیم میں منعقد ہے جو جوہانسبرگ کے مضافاتی علاقے سووتو میں ہے۔ آخری بار نیلسن منڈیلا یہاں پر 2010 میں فٹبال کے عالمی کپ کی تقریب کے سلسلے میں دیکھے گئے تھے جو کسی عوامی تقریب میں ان کی آخری شرکت تھی۔
سابق صدر نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں 90 سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے۔
،تصویر کا کیپشنسابق صدر نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں 90 سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے۔
اس تقریب میں جنوبی افریقہ کے آخری سفید فام صدر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس تقریب میں جنوبی افریقہ کے آخری سفید فام صدر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔
نیلسن منڈیلا کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر بننے والے تھابو مبیک بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سٹیڈیم میں پہنچ گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشننیلسن منڈیلا کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر بننے والے تھابو مبیک بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سٹیڈیم میں پہنچ گئے ہیں۔
نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی علامت بننے والے نیلسن منڈیلا گذشتہ جمعرات کو 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ کیونکہ اس سٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹکٹیں نہیں رکھی گئیں حکام کو اس بات کا یقین ہے کہ بہت سے لوگ سٹیڈیم کے اندر پہنچ نہیں پائیں گے۔
،تصویر کا کیپشننسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی علامت بننے والے نیلسن منڈیلا گذشتہ جمعرات کو 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ کیونکہ اس سٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹکٹیں نہیں رکھی گئیں حکام کو اس بات کا یقین ہے کہ بہت سے لوگ سٹیڈیم کے اندر پہنچ نہیں پائیں گے۔
نامہ نگار جو ونٹر کا مزید کہنا ہے کہ اس ہجوم میں بہت سے لوگوں نے سٹیڈیم میں داخلے سے قبل رات بھی وہیں گزاری تھی۔
،تصویر کا کیپشننامہ نگار جو ونٹر کا مزید کہنا ہے کہ اس ہجوم میں بہت سے لوگوں نے سٹیڈیم میں داخلے سے قبل رات بھی وہیں گزاری تھی۔
اس کے علاوہ تین مزید سٹیڈیموں بڑی سکرینوں پر یہ تقریب براہِ راست دکھائی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس کے علاوہ تین مزید سٹیڈیموں بڑی سکرینوں پر یہ تقریب براہِ راست دکھائی جا رہی ہے۔
’آزادی کا جذبہ زندہ رکھنے والے اس شاندار رہنما کی زندگی کا جشن منانے کے لیے ہمیں سوگ کے ساتھ ساتھ بلند ترین آواز میں گانا بھی چاہیے، رقص کرنا چاہیے بلکہ جو چاہتے ہیں کرنا چاہیے۔ آئیے ہم مدیبا کے لیے گائیں۔‘: صدر جیکب زوما
،تصویر کا کیپشن’آزادی کا جذبہ زندہ رکھنے والے اس شاندار رہنما کی زندگی کا جشن منانے کے لیے ہمیں سوگ کے ساتھ ساتھ بلند ترین آواز میں گانا بھی چاہیے، رقص کرنا چاہیے بلکہ جو چاہتے ہیں کرنا چاہیے۔ آئیے ہم مدیبا کے لیے گائیں۔‘: صدر جیکب زوما
ہزاروں لوگ سڑکوں پر جمع رہے اور بہت سے لوگ اپنے محبوب لیڈر کو ایک کامیاب زندگی گزارنے پر رقص کر کے اور گانے گا کر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنہزاروں لوگ سڑکوں پر جمع رہے اور بہت سے لوگ اپنے محبوب لیڈر کو ایک کامیاب زندگی گزارنے پر رقص کر کے اور گانے گا کر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
منڈیلا کی تصاویر ہر جگہ نظر آ رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمنڈیلا کی تصاویر ہر جگہ نظر آ رہی ہیں۔
منگل کو ایف این بی سٹیڈیم میں ہونے والی دعائیہ تقریب کو گذشتہ چند سالوں میں عالمی رہنماؤں اور معروف شخصیات کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمنگل کو ایف این بی سٹیڈیم میں ہونے والی دعائیہ تقریب کو گذشتہ چند سالوں میں عالمی رہنماؤں اور معروف شخصیات کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا گیا ہے۔
یلسن منڈیلا کے جسدِ خاکی کو اس دعائیہ تقریب کے بعد تین دن تک دارالحکومت پریٹوریا میں رکھا جائے گا اور اتوار، 15 دسمبر کو سرکاری سطح پر ان کی آخری رسومات ادا کر دی جائیں گی۔
،تصویر کا کیپشنیلسن منڈیلا کے جسدِ خاکی کو اس دعائیہ تقریب کے بعد تین دن تک دارالحکومت پریٹوریا میں رکھا جائے گا اور اتوار، 15 دسمبر کو سرکاری سطح پر ان کی آخری رسومات ادا کر دی جائیں گی۔