ورلڈ کپ گروپس کی قرعہ اندازی کی میزبان کے لباس پر ایرانیوں کا غصہ اور معذرت
،تصویر کا کیپشنحال ہی میں فیفا ورلڈ کپ کے گروپس کے لیے برازیل میں قرعہ اندازی ہوئی جس کی میزبانی برازیل کی مشہور ماڈل اور اداکارہ فرنینڈا لیما نے کی۔
،تصویر کا کیپشنایران کو فٹ بال کا بہت شوق ہے لیکن سوشل میڈیا میں ایرانیوں نے فرنینڈا کے لباس کے حوالے سے بہت تبصرے کیے ہیں اور یہاں تک کہا کہ ’فرنینڈا کو حجاب پہننا چاہیے۔‘
،تصویر کا کیپشنلیکن جہاں ان کے لباس پر تنقید کی گئی وہاں کئی ایرانیوں نے فرنینڈا کے لباس کی تعریف بھی کی۔
،تصویر کا کیپشنایران کے ریاستی ٹی وی چینل پر قرعہ اندازی کی تقریب کے ہر اس شاٹ کو کاٹ دیا گیا جس میں فرنینڈا موجود تھیں۔ ایک نے لکھا: ’کیا حرج تھا کہ فرنینڈا مہذب لباس پہن لیتیں تاکہ ہم بھی پوری تقریب دیکھ سکتے۔‘
،تصویر کا کیپشنکچھ تبصرے ایسے تھے جس کے باعث فرنینڈا کے فیس بک پیج کو بند کرنا پڑا۔ لیکن صرف فرنینڈا ہی کو ایرانیوں کے غصے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر میسی کے جعلی اکاؤنٹ سے ایک کی گئی ایک ٹوئٹ میں ایرانی فٹ بال ٹیم کا مذاق اڑایا گیا۔ اس ٹوئٹ کے بعد میسی کے فیس بک صفحے پر ان کو برا بھلا کہا گیا۔
،تصویر کا کیپشنلیکن ایرانیوں نے جلد ہی فرنینڈا اور میسی سے معذرت کی اور ’ایرانی فرنینڈا اور میسی سے معذرت خواہ ہیں‘ کے نام سے ایک فیس بک پیج بنایا گیا۔