’کرکٹ کی وجہ سے مشکل وقت آسانی سےکٹا‘

منگل کو دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں جہاں معذوری کو راستے کی دیوار سمجھا جاتا ہے، وہیں، ایسے لوگوں کی مثالیں بھی ہیں جنہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ چھ سال قبل روالپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک کلب کرکٹر الطاف احمد ایک حادثے کا شکار ہوئے جس نے ان کو معذور کر دیا۔ تاہم، کرکٹ کے جنون کی وجہ سے انہیں پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ايسو سی ایشن کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔