تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرے آٹھویں روز بھی جاری
،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں پرتشدد حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔گورنمنٹ ہاؤس کی جانب جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور رکاوٹی دیوار کو مظاہرین ’بنکاک کی دیوارِ برلن‘ قرار دے دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین رکاوٹ کے طور پر رکھے جانے والے سیمنٹ کے بلاک ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنایک شخص دیوار کے اوپر سے سکیورٹی اہلکاروں پر آگ بجھانے والے آلے سے گیس پھینک رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین دیوار سے پہلے بچھائی گئی خاردار تار کو کاٹنے کی کوشش بھی کرتے دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنسکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے استعمال سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنسکیورٹی فورسز مظاہرین کو روکنے کے لیے آگے پیش قدمی کر رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے پھینکے گئے آنسو گیس کے شیل واپس سکیورٹی فورسز پر بھی پھینکے۔
،تصویر کا کیپشنایک شخص ہاتھ میں پتھر اٹھائے سکیورٹی فورسز کی جانب اشارہ کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسکیورٹی اہلکار گورنمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی پر مامور۔
،تصویر کا کیپشنایک شخص آنسو گیس کا شیل واپس سکیورٹی فورسز کی جانب پھینک رہا ہے۔