پاکستانی فوج کی کمان کی تبدیلی

جنرل اشفاق کیانی نے کمان جنرل راحیل شریف کو سونپ دی

پاکستانی فوج کے سبکدوش ہونے والے سپہ سالار جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کمان نئے سربراہ جنرل راحیل شریف کے سپرد کر دی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی فوج کے سبکدوش ہونے والے سپہ سالار جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کمان نئے سربراہ جنرل راحیل شریف کے سپرد کر دی ہے۔
راولپنڈی کے آرمی ہاکی سیٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں جنرل کیانی نے کمان کی چھڑی جنرل راحیل کے حوالے کی۔
،تصویر کا کیپشنراولپنڈی کے آرمی ہاکی سیٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں جنرل کیانی نے کمان کی چھڑی جنرل راحیل کے حوالے کی۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی نومبر 2007 سے 2013 تک چھ برس پاکستانی برّی فوج کے سربراہ رہے۔
،تصویر کا کیپشنجنرل اشفاق پرویز کیانی نومبر 2007 سے 2013 تک چھ برس پاکستانی برّی فوج کے سربراہ رہے۔
تقریب میں دونوں جرنیلوں کو پاکستانی فوج کی آزاد کشمیر رجمنٹ کے دستے نے سلامی دی۔
،تصویر کا کیپشنتقریب میں دونوں جرنیلوں کو پاکستانی فوج کی آزاد کشمیر رجمنٹ کے دستے نے سلامی دی۔
جنرل کیانی نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ آج جب وہ ریٹائر ہو رہے ہیں تو فوج اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
،تصویر کا کیپشنجنرل کیانی نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ آج جب وہ ریٹائر ہو رہے ہیں تو فوج اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ جنرل راحیل کی قیادت میں فوج ملک کے تحفظ اور بہتری کے لیے سرگرم رہے گی۔
،تصویر کا کیپشنجنرل کیانی کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ جنرل راحیل کی قیادت میں فوج ملک کے تحفظ اور بہتری کے لیے سرگرم رہے گی۔
جنرل راحیل شریف پاکستان کے بری فوج کے 15ویں سربراہ ہیں اور ماضی میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ اویلوئیشن کے علاوہ کور کمانڈر گوجرانوالہ اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجنرل راحیل شریف پاکستان کے بری فوج کے 15ویں سربراہ ہیں اور ماضی میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ اویلوئیشن کے علاوہ کور کمانڈر گوجرانوالہ اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔