آئس لینڈ کے برفانی غار

آئس لینڈ کے وینٹاجوکل پارک میں واقع برفانی غار

برطانیہ کے فوٹوگرافر ایلکس براڈبری نے آئس لینڈ میں چند صاف شفاف برفانی غاروں کی تصاویر کھینچی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے فوٹوگرافر ایلکس براڈبری نے آئس لینڈ میں چند صاف شفاف برفانی غاروں کی تصاویر کھینچی ہیں۔
یہ تصاویر آئس لینڈ کے جنوب مشرق میں واقع مشہور وینٹاجوکل پارک میں کھینچی گئیں۔
،تصویر کا کیپشنیہ تصاویر آئس لینڈ کے جنوب مشرق میں واقع مشہور وینٹاجوکل پارک میں کھینچی گئیں۔
یہ برفانی غار وینٹاجوکل گلیشیئر کے نیچے واقع ہیں اور پانی کی برف کے ساتھ اتصال (انٹرفیس) کی بہترین مثال فراہم کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیہ برفانی غار وینٹاجوکل گلیشیئر کے نیچے واقع ہیں اور پانی کی برف کے ساتھ اتصال (انٹرفیس) کی بہترین مثال فراہم کرتے ہیں۔
ان میں سے چند غار اتنی پرانے ہیں کہ ہزاروں سال گزرنے کے باوجود انہیں چُھوا تک نہیں گیا۔
،تصویر کا کیپشنان میں سے چند غار اتنی پرانے ہیں کہ ہزاروں سال گزرنے کے باوجود انہیں چُھوا تک نہیں گیا۔
ان غاروں میں بہت ہی چھوٹے جرثومے یا کیڑے رہتے ہیں، جو اتنے سخت جان ہیں کہ محققین کا خیال ہے کہ یہ سیارہ مشتری کے چاند یوروپا پر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنان غاروں میں بہت ہی چھوٹے جرثومے یا کیڑے رہتے ہیں، جو اتنے سخت جان ہیں کہ محققین کا خیال ہے کہ یہ سیارہ مشتری کے چاند یوروپا پر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔
 پانی میں پیدا ہونے والی خوردبینی حیات کا ماحول جب منجمد ہونا شروع ہو جائے تو وہ اپنے آپ کو نئے حالات میں ڈھال لیتی ہے۔
،تصویر کا کیپشن پانی میں پیدا ہونے والی خوردبینی حیات کا ماحول جب منجمد ہونا شروع ہو جائے تو وہ اپنے آپ کو نئے حالات میں ڈھال لیتی ہے۔
برطانیہ کے فوٹوگرافر ایلکس براڈبری کا کہنا ہے کہ برف میں ہوا کی کمی کا یہ مطلب ہے کہ وہ سوائے نیلے رنگ کے تمام روشنی جذب کر لیتی ہے جس کی وجہ سے دلکش رنگ پیدا ہوتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے فوٹوگرافر ایلکس براڈبری کا کہنا ہے کہ برف میں ہوا کی کمی کا یہ مطلب ہے کہ وہ سوائے نیلے رنگ کے تمام روشنی جذب کر لیتی ہے جس کی وجہ سے دلکش رنگ پیدا ہوتے ہیں۔