پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنکیپ ٹاؤن میں ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 23 رنز سے ہرا دیا۔ اس طرح پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشناپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے فاسٹ بولرز بلاول بھٹی اور انور علی نے پاکستانی ٹیم کو نیا حوصلہ دیا۔
،تصویر کا کیپشنصرف 131 رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد دونوں کی قیمتی 74 رنز کی شراکت کے سبب پاکستانی ٹیم 218 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکی اور جب اس سکور کے دفاع کا وقت آیا تو یہی دونوں جنوبی افریقی بیٹنگ کے قدم روکنے میں پیش پیش تھے۔پاکستان کی جانب سے بلاول بھٹی نے تین، انور علی اور سعید اجمل نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کی ٹیم 195 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیلس نے 50 اور ڈومنی نے 49 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنکیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی بلے باز ایک مرتبہ پھر جنوبی افریقہ کے بالرز کے سامنے زیادہ کامیاب نہیں ہوئے۔ جنوبی افریقہ کے بالرز سٹین اور مورکل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
،تصویر کا کیپشنشاہد آفریدی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور 26 رنز بنا کر آ|ؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنناصر جمشید کو سٹین نے آؤٹ کیا۔ انھوں نے 24 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ پانچ رنز پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی اننگز میں نمایاں بلے باز انور علی رہے جنھوں نے 43 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
،تصویر کا کیپشناس میچ کے لیے جنوبی افریقی ون ڈے ٹیم میں آل راؤنڈر ژاک کیلس کی تقریباً دو برس بعد واپسی ہوئی ہے۔