راولپنڈی میں ہڑتال اور احتجاج

    • مصنف, راجہ وقاص علی
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، راولپنڈی

گذشتہ ہفتے کے فسادات کے خلاف سنی تنظیمیں یومِ احتجاج اور شیعہ یومِ امن منا رہے ہیں

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں یومِ عاشور کے جلوس کے دوران پرتشدد فرقہ وارانہ جھڑپوں کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں نے احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کیا جس سے نمٹنے کے لیے شہر بھر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر راولپنڈی میں یومِ عاشور کے جلوس کے دوران پرتشدد فرقہ وارانہ جھڑپوں کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں نے احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کیا جس سے نمٹنے کے لیے شہر بھر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر اجتماعات ہو رہے ہیں جن میں سے مرکزی اجتماع جامعہ تعلیم القرآن کے سامنے ہوا جہاں مظاہرین سے اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے خطاب کیا
،تصویر کا کیپشنتازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر اجتماعات ہو رہے ہیں جن میں سے مرکزی اجتماع جامعہ تعلیم القرآن کے سامنے ہوا جہاں مظاہرین سے اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے خطاب کیا
راولپنڈی کے شہریوں کو ڈر ہے کہ کہیں ان کے کارروبار اور روزانہ کے معمولات پھر سے تعطل کا شکار نہ ہو جائیں
،تصویر کا کیپشنراولپنڈی کے شہریوں کو ڈر ہے کہ کہیں ان کے کارروبار اور روزانہ کے معمولات پھر سے تعطل کا شکار نہ ہو جائیں
گذشتہ ہفتے کے فسادات کے خلاف سنی تنظیمیں یومِ احتجاج اور شیعہ یومِ امن منا رہے ہیں مگر امن و امان کی پہلے سے کشیدہ صورتحال کی وجہ سے شہر میں فوج اور پولیس تعینات ہے
،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے کے فسادات کے خلاف سنی تنظیمیں یومِ احتجاج اور شیعہ یومِ امن منا رہے ہیں مگر امن و امان کی پہلے سے کشیدہ صورتحال کی وجہ سے شہر میں فوج اور پولیس تعینات ہے
گذشتہ ہفتے ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں سے متاثرہ علاقے کی جانب جانے والی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ نظر آتی ہے، لیکن متاثرہ علاقے کی حدود میں داخل ہوتے ہی کاروباری سرگرمیاں ماند نظر آتی ہیں
،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں سے متاثرہ علاقے کی جانب جانے والی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ نظر آتی ہے، لیکن متاثرہ علاقے کی حدود میں داخل ہوتے ہی کاروباری سرگرمیاں ماند نظر آتی ہیں
راولپنڈی میں کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے سینیئر اہلکاروں کے مطابق احتجاج کے راستوں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی
،تصویر کا کیپشنراولپنڈی میں کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے سینیئر اہلکاروں کے مطابق احتجاج کے راستوں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی