،تصویر کا کیپشنکرینہ کپور اور عمران خان نے اپنی فلم ’گوری تیرے پیار میں‘ کی پروموشن کے لیے امیتابھ بچن کے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر عمران خان اور کرینہ کپور نے امیتابھ بچن کے ساتھ ڈانس کیا۔
،تصویر کا کیپشناپنی فلم کی پروموشن کے لیے کرینہ کپور اور عمران خان آج کل کئی ٹی وی شوز میں نظر آ رہے ہیں۔ دونوں ڈانس شو ’نچ بلیے‘ میں بھی شریک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن’نچ بلیے‘ میں حصہ لینے والے ونود ٹھاکر معذور ہیں اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کرینہ کپور نے ان کے ساتھ ڈانس کیا۔ ونود کے جذبے سے کرینہ کافی متاثر نظر آئیں۔
،تصویر کا کیپشنکرینہ کپور نے ’نچ بلیے‘ کی جج اداکارہ شلپا شیٹی کے ساتھ بھی ڈانس کیا۔ کرینہ کی فلم ’گوری تیرے پیار میں‘ 22 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشناپنی فلم ’بُلٹ بادشاہ‘ کی پروموشن کےلیے سیف علی خان بھی ’نچ بلیے‘ میں شریک ہوئے۔ بُلٹ بادشاہ 29 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔