کوہاٹ میں ہنگاموں کے بعد کرفیو

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں جلوس پر فائرنگ کے بعد ہنگامے اور کرفیو نافذ

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں ایک جلوس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک اور متعدد دوسرے افراد زخمی ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنصوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں ایک جلوس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک اور متعدد دوسرے افراد زخمی ہو گئے۔
حکام نے کشیدگی کے پیشِ نظر کوہاٹ میں فوج طلب کر کے کرفیو نافذ کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنحکام نے کشیدگی کے پیشِ نظر کوہاٹ میں فوج طلب کر کے کرفیو نافذ کر دیا۔
حکام نے کوہاٹ سے متصل ضلع ہنگو میں چندگھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا لیکن بعد میں اسے اٹھا لیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنحکام نے کوہاٹ سے متصل ضلع ہنگو میں چندگھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا لیکن بعد میں اسے اٹھا لیا گیا۔
کوہاٹ پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر میں سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے راولپنڈی میں دس محرم کو ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف جلوس نکالا تھا۔
،تصویر کا کیپشنکوہاٹ پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر میں سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے راولپنڈی میں دس محرم کو ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف جلوس نکالا تھا۔
پیر کو تقریباً 12 بجے جلوس پر ایک امام بارگاہ کے قریب فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنپیر کو تقریباً 12 بجے جلوس پر ایک امام بارگاہ کے قریب فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد نامعلوم افراد نے تیراہ بازار میں دکانوں کو آگ لگا دی جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بازار بند ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشناس واقعے کے بعد نامعلوم افراد نے تیراہ بازار میں دکانوں کو آگ لگا دی جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بازار بند ہوگئے۔
خیال رہے کہ محرم الحرام سے پہلے خیبر پختونخوا میں جن چار اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا ان میں کوہاٹ بھی شامل ہے۔
،تصویر کا کیپشنخیال رہے کہ محرم الحرام سے پہلے خیبر پختونخوا میں جن چار اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا ان میں کوہاٹ بھی شامل ہے۔