،تصویر کا کیپشنماونٹ سنابونگ پھٹنے کی یہ تصویر شمالی سماترا کے ٹیگا پنچور علاقے سے لی گئی۔
،تصویر کا کیپشنماونٹ موزابی کے پاس موجود آتش فشاں پہاڑ سے بھی لاوا نکل رہا ہے ۔یہ تصویر انڈونیشیا کے پرانے شہر یوگیاکرتا کے نزدیک پارک سے لی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنماونٹ سنابونگ آتش فشاں کو انڈونیشیا کے 129 زندہ یا متحرک آتش فشانوں میں گنا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنآتش فشاں کے پاس گاؤں کے لوگوں نے ماونٹ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے دعائیں کیں۔
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا میں شمالی سماترا کے کاور ضلع میں ماؤنٹ سنابونگ آتش فشاں ایک بار پھر بھڑک اٹھا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسماترا کے ضلعی حکام کے مطابق پانچ گاؤں کے چار ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنلوگوں کو گھروں میں بھی منہ ڈھانپ کر کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ دھویں اور راکھ کا غبار گھروں تک پہنچ گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس سے پہلے 24 اکتوبر کو ماؤنٹ سنابونگ پھٹا تھا جس کی وجہ سے ار گرد کی فضا میں غبار چھا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنآتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے سڑکیں راکھ سے اٹی ہوئی ہیں اور یہاں سے گزرنے والوں کو منہ ڈھانپ کر سفر کرنا پڑتا ہے۔ کئی لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوئے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنآتش فشاں سے نکلنے والی راکھ سے سب سے زیادہ علاقے میں کھیتی باڑی اور کھڑی فصلوں کو ہوا ہے۔