سچن تندولکر کے کیریئر کے 200ویں اور آخری میچ کے موقعے پر بالی وڈ کی بعض معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔
،تصویر کا کیپشندنیائے کرکٹ کے سب سے معروف بلے باز سچن تندولکر اپنے 200 ویں اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں74 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انھیں دیکھنے بالی وڈ کی بعض معروف شخصیات بھی آئیں جن میں ریتک روشن بھی شامل تھے۔
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان بھی وہاں موجود تھے۔ انھوں نے باکس میں جا کر کمنٹری بھی کی۔ اس سے قبل انھوں نے کہا کہ وہ پردۂ سکرین پر سچن تندولکر کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسچن اپنے کریئر کی 101ویں سنچری بنانے کی راہ پر گامزن تھے، تاہم اس وقت ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں سناٹا چھا گیا جب ویسٹ انڈیز کے باؤلر دیونرائن کی ایک گیند پر شاٹ لگانے کی کوشش میں ڈیرن سیمی نے سلپ میں ان کا کیچ لے لیا۔
،تصویر کا کیپشنسچن کے چاہنے والوں سے پورا سٹیڈیم کھچاکھچ بھرا ہوا ہے۔ انھیں یہ امید بھی ہے کہ شاید ایک بار پھر سچن بلے بازی کے لیے اتریں۔
،تصویر کا کیپشنشائقین میں بالی وڈ کے ہدایت کار آشوتوش گواریکر کے ساتھ عامر خان کی بیگم کرن راؤ بھی وہاں موجود تھیں۔
،تصویر کا کیپشنمعروف فلم ساز بھرت شاہ بھی شائقین میں شامل تھے۔
،تصویر کا کیپشنوانکھیڑے سٹیڈیم کا ایک منظر۔ شائقین کی ریکارڈ تعداد یہ تاریخی میچ دیکھنے پہنچی ہے۔
،تصویر کا کیپشنناظرین میں سچن کی بیٹی سارا تندولکر کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہاں ریتک روشن اور آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینز کی نیتا امبانی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ سے قبل معروف آسٹریلوی بالر شین وارن سچن سے بات کرتے ہوئے۔ وارن کے مطابق گیند کی لائن کو فوراً پہچاننے کی صلاحیت سچن کو ممتاز کرتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنآخری میچ کے ناظرین میں بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ بھی شامل تھے۔
،تصویر کا کیپشنعامر خان اور ریتک روشن ایک دوسرے کو دیکھ کر خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات میں یہاں نظر آ رہے ہیں۔