راولپنڈی میں فسادات اور دکانیں نذر آتش

راولپنڈی میں عاشورہ کے روز فرقہ ورانہ فسادات کے دوران دکانیں نذر آتش

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں اطلاعات کے مطابق یوم عاشور کے جلوس کے دوران دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر راولپنڈی میں اطلاعات کے مطابق یوم عاشور کے جلوس کے دوران دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
شہر میں امدادی کارروائیوں کے سرکاری ادارے 1122 کے مطابق جائے وقوعہ پر آگ لگنے اور زخمیوں کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں۔
،تصویر کا کیپشنشہر میں امدادی کارروائیوں کے سرکاری ادارے 1122 کے مطابق جائے وقوعہ پر آگ لگنے اور زخمیوں کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں۔
پنڈی پولیس کے کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر موجود اہلکار کے مطابق فرقہ وارانہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب جمعہ کی نماز کے وقت جامعہ تعلیم القرآن کے باہر سے ماتمی جلوس گزر رہا تھا۔
،تصویر کا کیپشنپنڈی پولیس کے کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر موجود اہلکار کے مطابق فرقہ وارانہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب جمعہ کی نماز کے وقت جامعہ تعلیم القرآن کے باہر سے ماتمی جلوس گزر رہا تھا۔
اہلکار کے مطابق معمولی لڑائی کے بعد بات بڑھ گئی۔
،تصویر کا کیپشناہلکار کے مطابق معمولی لڑائی کے بعد بات بڑھ گئی۔
مشتعل افراد نے املاک کو آگ لگا دی۔
،تصویر کا کیپشنمشتعل افراد نے املاک کو آگ لگا دی۔
اس واقعے کی کوریج پر مامور اسلام آباد میں ایک ٹی وی کے رپورٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ فوارہ چوک پر ڈیوٹی پر موجود ہیں اور علاقے کے قریباً پانچ سو لوگوں نے ان کی گاڑیوں اور کیمروں پر ہلہ بول دیا اور انہیں زبردستی یہ کہتے ہوئے رہائشی علاقے کے اندر لے گئے کہ لاشیں اندر پڑی ہیں، تباہی اندر ہوئی ہے تو میڈیا باہر سے کس چیز کی کوریج کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس واقعے کی کوریج پر مامور اسلام آباد میں ایک ٹی وی کے رپورٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ فوارہ چوک پر ڈیوٹی پر موجود ہیں اور علاقے کے قریباً پانچ سو لوگوں نے ان کی گاڑیوں اور کیمروں پر ہلہ بول دیا اور انہیں زبردستی یہ کہتے ہوئے رہائشی علاقے کے اندر لے گئے کہ لاشیں اندر پڑی ہیں، تباہی اندر ہوئی ہے تو میڈیا باہر سے کس چیز کی کوریج کر رہا ہے۔
اس صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ کمشنر پنڈی نے علاقے میں کرفیو لگانے کی استدعا کی ہے جس کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم انہوں نے خود فوج کو علاقے میں آتے ہوئے دیکھا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ کمشنر پنڈی نے علاقے میں کرفیو لگانے کی استدعا کی ہے جس کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم انہوں نے خود فوج کو علاقے میں آتے ہوئے دیکھا ہے۔
پنڈی پولیس کے کنٹرول روم میں ڈیوٹی پرموجود اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہسپتال میں چھ لاشیں لائی گئی ہیں اور حالات کو قابو کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپنڈی پولیس کے کنٹرول روم میں ڈیوٹی پرموجود اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہسپتال میں چھ لاشیں لائی گئی ہیں اور حالات کو قابو کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔