سچن کا آخری ٹیسٹ میچ دیکھنے ان کے اہل خانہ سمیت بالی وڈ سٹار بھی سٹیڈیم میں موجود
،تصویر کا کیپشنسچن تندولکر کے کریئر کا آخری ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے پہلی بار ان کی والدہ بھی سٹیڈیم میں آئیں۔
،تصویر کا کیپشنماسٹر بیٹسمین سچن کے بھائی اجت تندولکر (درمیان میں) اور ان کے پہلے کوچ رما کانت اچریگر (بائیں جانب) بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن وہاں موجود تھے۔ انہوں نے دس برس کے سچن کو کرکٹ سکھائی تھی۔
،تصویر کا کیپشنسچن کی بیٹی سارا تندولکر (بائیں جانب) بھی اپنے والد کا آخری ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں۔
،تصویر کا کیپشنتندولکر کے مداح بالی وڈ اداکار عامر خان اور انڈیا کی معروف کاروباری شخصیت انیتا امبانی بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشنآرٹسٹ سدرشن پٹنیک نے ساحل پر سچن کا ریت سے مجسمہ بنا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ یہ تندولکر کا 200 واں ٹیسٹ میچ ہے اس لیے اس مجسمے کے ساتھ 200 بلے بھی بنائے گئے ہیں۔