فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی

فلپائن میں تاریخ کے بدترین سمندری طوفان کے بعد امدادی کارروائیاں جاری۔

فلپائن میں آنے والے ہیان طوفان سے تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفلپائن میں آنے والے ہیان طوفان سے تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔
فلپائن میں امدادی ادارے ریڈ کراس کے سربراہ نے تباہ کن طوفان ہیان سے ہونے والے تباہی کے بعد کے مناظر کو مکمل افراتفری کا عالم قرار دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفلپائن میں امدادی ادارے ریڈ کراس کے سربراہ نے تباہ کن طوفان ہیان سے ہونے والے تباہی کے بعد کے مناظر کو مکمل افراتفری کا عالم قرار دیا ہے۔
حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ طوفان کی وجہ سے ملک کے 20 صوبوں میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنحکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ طوفان کی وجہ سے ملک کے 20 صوبوں میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
طوفان کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشنطوفان کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
اسے فلپائن کی تاریخ کا تباہ کن ترین طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشناسے فلپائن کی تاریخ کا تباہ کن ترین طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔
طوفان سے متاثرہ علاقے صاف پینے کے پانی، بجلی اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کیے گئے ہیں جن کی مدد کے لیے فوجی طیارے سامان لانے اور لے جانے کا کام کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنطوفان سے متاثرہ علاقے صاف پینے کے پانی، بجلی اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کیے گئے ہیں جن کی مدد کے لیے فوجی طیارے سامان لانے اور لے جانے کا کام کر رہے ہیں۔
حکام کو سمندری طوفان ہیان سے متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
،تصویر کا کیپشنحکام کو سمندری طوفان ہیان سے متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
فلپائن میں حکام کا کہنا ہے کہ صرف ٹیکلوبان شہر سے ہی دس ہزار افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں لیکن ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ فلپائن میں امدادی ادارے ریڈ کراس نے صورتحال کو انتہائی ابتر قرار دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفلپائن میں حکام کا کہنا ہے کہ صرف ٹیکلوبان شہر سے ہی دس ہزار افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں لیکن ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ فلپائن میں امدادی ادارے ریڈ کراس نے صورتحال کو انتہائی ابتر قرار دیا ہے۔