سنہ 2013 کی مس یونیورس یعنی حسینۂ کائنات کے مقابلے میں وینزویلا کی گیبریئلا ایسلر کو فاتح قرار دیا گيا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 2013 کی مس یونیورس یعنی حسینۂ کائنات کے مقابلے میں وینزویلا کی گیبریئلا ایسلر کو فاتح قرار دیا گيا ہے۔ گزشتہ سال کی حسینۂ کائنات امریکہ کی اولیویا كلپو نے انہیں مس یونیورس کا تاج پہنایا۔
،تصویر کا کیپشنروس میں ہونے والے اس عالمی مقابلۂ حسن میں فاتح بننے کے بعد یہاں گیبریئلا کو مس یونیورس کا تاج سنبھالے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنشاید وینزویلا کی حسینہ کو اپنے نام کے اعلان پر یقین نہیں آیا کہ وہ اس مقابلۂ حسن کی فاتح قرار دی گئی ہیں۔ یہاں انہیں حیرت و استعجاب کے اس لمحے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمس یونیورس منتخب ہونے پر سپین کی حسینہ پیٹریشيا يورینا راڈ رگز نے انہیں مبارکباد دی۔ پیٹریشيا مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہیں۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 2013 کی مس یونیورس کے مقابلے میں اپنے اپنے ممالک کی کل 86 ملکۂ حسن نے حصہ لیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنمشہور بینڈ پینک کے معروف گلوکار برینڈن یوری کو یہاں مس یونیورس مقابلے کے دوران پروگرام پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس مقابلے میں بھارت کی ملکۂ حسن مانسي موگھے پہلے دسویں مقام تک ہی پہنچ پائیں۔