کہیں آندھیوں نے تباہی مچا دی، کہیں پانی آفتِ جان بن گیا
،تصویر کا کیپشنطاقتور سمندری طوفان ہیان جمعے کو فلپائن سے ٹکرایا جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔
،تصویر کا کیپشنطوفان سے متاثر ہونے والے علاقے ابھی گذشتہ ماہ آنے والے زلزلے کی تباہی سے سنبھلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
،تصویر کا کیپشنحکام نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفان سے ایک کروڑ بیس لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنطوفان کی وجہ سے ملک کے 20 صوبوں میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسمندری طوفان کے باعث درخت گرنے سے سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنملک کے صدر بنیگنو اکوینو نے مقامی حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقے کے افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔
،تصویر کا کیپشنمقامی ذارئع ابلاغ کے مطابق ملک کے کئی ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا ہے اور تقریباً تین ہزار مسافر متاثر ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیہ اس سال فلپائن میں آنے والا پچیسواں طوفان ہے اور ماہرینِ موسمیات کے مطابق اگر سیٹلائیٹ کی مدد سے لی جانے والی تصاویر کی بنیاد پر لگائے جانے والے اندازے صحیح نکلے تو یہ زمینی علاقے سے ٹکرانے والا تاریخ کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ثابت ہو سکتا ہے۔