بدھ کو ایڈن گارڈن کلکتہ میں سچن تندولکر اپنی الوداعی سیریز کھیل رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنبدھ کو سچن تندولکر کی الوداعی سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔ انڈیا دو میچوں کی یہ ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل رہا ہے۔ چالیس سالہ تندولکر نے گزشتہ ماہ ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈن میدان میں سچن کا شاندار استقبال کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنکولکتہ میں حکام نے تندولکر کے اس آخری سیریز کو یاد گار بنانے کے لیے خاص انتظامات کیے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنایڈن گارڈن سٹیڈیم میں سچن تندولکر کا موم کا مجسمہ بھی رکھا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکولکتہ میں بدھ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ٹاس کے لیے سچن تندولکر کے چہرے والے سونے کے سکے کا استعمال کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنٹیسٹ میچ کی ٹکٹوں پر تندولکر کی تصویر بھی موجود ہے۔
،تصویر کا کیپشناس سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ممبئی میں کھیلا جائے گا جو سچن تندولکر کا 200 واں میچ ہوگا جس کے بعد وہ کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔
،تصویر کا کیپشنگزشتہ ہفتے اترپردیش میں طالبات نے اپنے چہروں پر رنگوں کے ذریعے تندولکر کو خراج تحسین پیش کیا۔