حکيم اللہ کي ہلاکت کے پاکستان پر ممکنہ اثرات
پاکستان کے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان کے مرکزي شہر ميران شاہ کے قريب تحريک طالبان پاکستان کے سربراہ حکيم اللہ محسود کے زير استعمال ايک احاطے پر ڈرون حملے میں حکيم اللہ محسود کے بھائي سميت پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
حکيم اللہ محسود کي ہلاکت کے نیتجے میں پاکستان پر کيا اثرات مرتب ہوں گے اور حکومت کي طرف سے شروع کيے جانے والے مذاکرات کا کيا بنے گا۔ انہي حساس اور اہم معاملات پر بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں گفتگو۔ جس کے شرکاء ہیں بي بي سي پاکستان کے ايڈيٹر ہارون رشيد اور بي بي سي اردو سروس کے سربراہ عامر احمد خان۔