انڈونیشیا کا انوکھا مساج، جس سے ذہنی تناؤ تحلیل ہو جاتا ہے
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع ایک مساج پارلر میں ایک گاہک سانپ کا مساج کروا رہا ہے۔ اس مساج میں کئی سانپ گاہک کے جسم پر ڈالے جاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس مساج پارلر کا سٹاف سانپوں سے کیے جانے والے مساج کا مظاہرہ کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سانپوں کی نقل و حرکت اور خوف کے باعث جسم کے اندر ایڈرنالین نامی رطوبت خارج ہوتی ہے جس کا صارفین کے میٹابولزم پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس مساج پارلر کی ایک اہلکار نے سانپ اٹھا رکھا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس مساج پارلر کے مالک کا کہنا ہے کہ سانپوں کے مساج سے ذہنی تناؤ میں کمی ہوتی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس مساج پارلر میں کئی طریقوں سے کیے جانے والے مساج کے بارے میں معلومات کی کتاب بھی پڑی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمساج پارلر کا سٹاف سانپوں سے مساج کر رہا ہے جبکہ لوگ تصاویر کھینچ رہے ہیں۔ اس مساج کی قیمت 47 ڈالر ہے۔
،تصویر کا کیپشناس مساج پارلر میں صرف سانپوں ہی سے نہیں بلکہ گولف کی گیندوں اور بیئر میں نہلانے سے بھی مساج کیا جاتا ہے۔