سان فرانسسکو میں ایپل کی نئے پتلے اور ہلکے آئی پیڈ سمیت نئی مصنوعات کی رونمائی
،تصویر کا کیپشنایپل نے پانچویں جینریشن کی نئی ٹیبلٹ رینج کی رونمائی امریکی شہر سان فرانسسکو میں کی جس میں نیا آئی پیڈ متعارف کروایا گیا ہے جسے ’آئی پیڈ ایئر‘ کا نام دیا گیا ہے
،تصویر کا کیپشننو اعشاریہ سات انچ کی ٹچ سکرین والا آئی پیڈ سات اعشاریہ پانچ ملی میٹر (اعشاریہ تین انچ) موٹا اور اس کا وزن چار سو انہتر گرام ہے
،تصویر کا کیپشنایپل کے سربراہ ٹم کُک نئے آئی پیڈ ایئر کو دکھا رہے ہیں جس میں اے سیون چپ لگائی گئی ہے جو کہ نئے آئی فون فائیو ایس میں پیش کی گئی تھی
،تصویر کا کیپشنسان فرانسسکو کیلی فورنیا کے یربا بیونا سینٹر میں نمائش کے لیے پیش کی گئی مصنوعات میں نیا ڈیسک ٹاپ سسٹم ’میک پرو‘ ایک پرکشش شکل میں پیش کیا گیا
،تصویر کا کیپشنآئی پیڈ ایئر کے ساتھ ساتھ اس کے چھوٹے ’آئی پیڈ مِنی‘ کی بھی تجدید کی گئی ہے جسے اب ریٹنا ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے
،تصویر کا کیپشنایپل کا دعویٰ ہے کہ اس کا نیا آئی پیڈ ایئر اس وقت مارکیٹ میں دستیاب تمام ٹیبلٹس میں سب سے ہلکا اور پتلا ہے