آسٹریلیا: جنگلات میں لگی آگ مزید بھڑکنے کا خطرہ

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے سینکڑوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں فائر بریگیڈ کا عملہ جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ مختلف مقامات پر آگ بھڑکنے کے خدشات ہیں۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں فائر بریگیڈ کا عملہ جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ مختلف مقامات پر آگ بھڑکنے کے خدشات ہیں۔
ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
پیر کی صبح علاقے کے کمشنر نے خدشہ ظاہر کیا کہ لتھگو کے قریب تین مختلف مقامات پر لگی ہوئی آگ پھیل کر کسی ایک مقام پر اکٹھی ہو سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے صورتِ حال مزید بگڑ سکتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپیر کی صبح علاقے کے کمشنر نے خدشہ ظاہر کیا کہ لتھگو کے قریب تین مختلف مقامات پر لگی ہوئی آگ پھیل کر کسی ایک مقام پر اکٹھی ہو سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے صورتِ حال مزید بگڑ سکتی ہے۔
دیہی فائر سروس کے کمشنر شین فٹز سیمنز کا کہنا تھا کہ سب سے خراب موسم بدھ کے روز متوقع ہے۔ انھوں نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ اس دوران موسم میں بہتری کا کوئی امکان نہیں ہے۔
،تصویر کا کیپشندیہی فائر سروس کے کمشنر شین فٹز سیمنز کا کہنا تھا کہ سب سے خراب موسم بدھ کے روز متوقع ہے۔ انھوں نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ اس دوران موسم میں بہتری کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دریں اثنا آسٹریلیا کی فوج اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ کہیں یہ آگ ایک ملٹری تربیت کے دوران دھماکہ خیز مواد کے استعمال سے تو نہیں لگی۔
،تصویر کا کیپشندریں اثنا آسٹریلیا کی فوج اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ کہیں یہ آگ ایک ملٹری تربیت کے دوران دھماکہ خیز مواد کے استعمال سے تو نہیں لگی۔
جنگل میں لگنے والی آگ سے گذشتہ چند دنوں میں ریاست میں 91400 ایکڑ سے زیادہ علاقہ متاثر ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجنگل میں لگنے والی آگ سے گذشتہ چند دنوں میں ریاست میں 91400 ایکڑ سے زیادہ علاقہ متاثر ہوا ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز میں 60 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جن میں سے کم از کم 14 مقامات پر لگی ہوئی آگ فائر بریگیڈ کے عملے کے قابو سے باہر ہے۔
،تصویر کا کیپشننیو ساؤتھ ویلز میں 60 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جن میں سے کم از کم 14 مقامات پر لگی ہوئی آگ فائر بریگیڈ کے عملے کے قابو سے باہر ہے۔
سڈنی سے بی بی سی کے نمائندے جان ڈونیسن کا کہنا ہے کہ کئی مکانات کے تباہ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کے لیے امدادی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسڈنی سے بی بی سی کے نمائندے جان ڈونیسن کا کہنا ہے کہ کئی مکانات کے تباہ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کے لیے امدادی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔