ایک مصنف کی تین کتابیں جن میں جدید پکوان کی سائنسی بنیادوں پر تصویر کشی کی گئی ہے
،تصویر کا کیپشنجدید پکوان کی اصطلاح ایسے باورچیوں نے استعمال کرنا شروع کی ہے جو کھانے پکانے کے عمل میں سائنسی بنیادوں پر تجربات کرتے ہیں اور نئے کھانے بناتے ہیں۔ اس تصویر میں سبزیوں کو کین میں محفوظ کیے جانے کے عمل کو تصویر میں محفوظ کیا گیا ہے
،تصویر کا کیپشنجدید پکوان کے اس تصور کو تین کتابوں پر مشتمل ایک سلسلے میں اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو نیتھن مائرہولڈ نے لکھی ہے۔ ان کتابوں میں خوراک کو ایسے دکھایا گیا ہے جیسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا
،تصویر کا کیپشنبھاپ سے پکی سبزیاں جیسا کہ بروکولی اپنا رنگ اور ذائقہ پکنے کے بعد بھی قائم رکھتی ہے مگر اسے تصویر میں قید کرنے میں کئی چیلنج درپیش تھے
،تصویر کا کیپشننیتھن کے مطابق اس تصویر کو کھینچنا تکنیکی طور پر بہت مشکل تھا مگر اس سے جو ظاہر ہوا وہ دنیا کی نظر سے اوجھل ایک اور دنیا کی جھلک تھی
،تصویر کا کیپشناس تصویر کو کھینچنے کے لیے ہم نے درجنوں تصاویر لیں اور پھر انہیں ڈیجیٹل طریقے سے یکجا کیا اور یہ تصویر سامنے آئی۔ یاد رہے کہ باورچیوں کے لیے حدت کو ایک حد تک برقرار رکھنا بہت اہم ہوتا ہے
،تصویر کا کیپشنایک اور اہم حصہ اس جدید پکوان کا یہ تھا کہ اس سے یہ دیکھا جا سکے کہ پکانے کے بعد کھانے کی حالت کیسے بدلتی ہے۔ پیاز کی تہوں میں ایک تناسب پایا جاتا ہے جیسا کہ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے
،تصویر کا کیپشناس تصویر کو بنانے کے لیے آکٹوپس کی جانب سے رنگ چھوڑنے کا انتظار کرنے کی بجائے فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ انہوں نے رنگ کے قطرے پانی کے ٹینک میں پھینکے جس سے تصویر میں یہ رنگ قدرتی بہاؤ کے نتیجے میں پیدا ہوئے۔ جدید پکوان کی طرز میں اس طرح کے عمل میں ایک آکٹوپش کے گوشت کو ایک ہوا بند تھیلی میں ڈال کر پانی میں رکھا جاتا ہے تاکہ اس سے آہشتگی سے پک سکے