BBC News,
اردو
مواد پر جائیں
سیکشن
صفحۂ اول
پاکستان
آس پاس
ورلڈ
کھیل
فن فنکار
سائنس
ویڈیو
صفحۂ اول
پاکستان
آس پاس
ورلڈ
کھیل
فن فنکار
سائنس
ویڈیو
بدمست آگ کی آسٹریلیا میں تباہی
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے صرف تحریر پڑھیں
18 اکتوبر 2013
اپ ڈیٹ کی گئی 20 اکتوبر 2013
آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ایمرجنسی نافذ
،تصویر کا کیپشن
آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے جنگلات میں آگ کے بھڑکنے کے بعد ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشن
آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے والا عملہ گرمی کی وجہ سے لگنے والی اس آگ کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشن
حکام کا کہنا ہے کہ دو ہزار اہلکار آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے اور اسے بجھانے کی کوششوں میں شریک ہیں۔
،تصویر کا کیپشن
سڈنی کے مضافات میں واقع بلیو ماؤنٹینز کا علاقہ آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشن
حکام کے مطابق ابھی تک اس آگ سے 200 مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن
پولیس حکام نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں لازمی طور پر مکانات خالی کرائے جائیں گے کیونکہ ماضی کے مقابلے اس بار آگ کے خطرات زیادہ ہیں۔
،تصویر کا کیپشن
حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ بہت زیادہ گرمی اور تیز ہواؤں کے باعث لگی اور تیزی سے پھیلی ہے۔
،تصویر کا کیپشن
اگرچہ تیز ہوائیں اب تھم گئی ہیں لیکن پیشگوئی ہے کہ اگلے ہفتے پھر سے بہت زیادہ گرمی ہو گی اور تیز ہوائیں چلیں گی۔
،تصویر کا کیپشن
پندرہ مقامات پر آگ کے شعلے قابو سے باہر ہیں اور دھوئیں اور راکھ سے سڈنی کے افق پر کہر کی ایک چادر سی تن گئي ہے۔
،تصویر کا کیپشن
یہ آگ معمول کے برخلاف جلدی لگی ہے کیونکہ ابھی آسٹریلیا میں شدید گرم موسم آنا باقی ہے۔
You might also like:
news
|
sport
|
weather
|
worklife
|
travel
|
future
|
culture
|
world
|
business
|
technology