عرفات میں ’لبیک‘ کی صدائیں

اس سال بیرون ملک سے تقریباً تیرہ لاکھ اناسی ہزار افراد حج کے لیے مکہ پہنچے ہیں

ہر سال کی طرح اس برس بھی دنیا بھر سے لاکھوں افراد حج کا مذہبی فریضہ ادا کرنے مکہ پہنچے
،تصویر کا کیپشنہر سال کی طرح اس برس بھی دنیا بھر سے لاکھوں افراد حج کا مذہبی فریضہ ادا کرنے مکہ پہنچے
میدان عرفات میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلمان مصروفِ دعا
،تصویر کا کیپشنمیدان عرفات میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلمان مصروفِ دعا
میدان عرفات میں حاجیوں کا اجتماع۔ یہ وہ مقام ہے جہاں پیغمبر اسلام نے اپنی زندگی کا آخری خطبہ دیا تھا
،تصویر کا کیپشنمیدان عرفات میں حاجیوں کا اجتماع۔ یہ وہ مقام ہے جہاں پیغمبر اسلام نے اپنی زندگی کا آخری خطبہ دیا تھا
حج مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال اس اجتماع میں دنیا بھر سے تقریباً تیرہ لاکھ سے زیادہ افراد جمع ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحج مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال اس اجتماع میں دنیا بھر سے تقریباً تیرہ لاکھ سے زیادہ افراد جمع ہوئے ہیں۔
سعودی وزیر داخلہ پرنس محمد بن نیف کا کہنا تھا کہ اس سال بیرون ملک کے حجاج کرام کی کل تعداد تقریباً تیرہ لاکھ اناسی ہزار ہے جبکہ یہ تعداد گزشتہ سال ساڑھے سترہ لاکھ تھی۔
،تصویر کا کیپشنسعودی وزیر داخلہ پرنس محمد بن نیف کا کہنا تھا کہ اس سال بیرون ملک کے حجاج کرام کی کل تعداد تقریباً تیرہ لاکھ اناسی ہزار ہے جبکہ یہ تعداد گزشتہ سال ساڑھے سترہ لاکھ تھی۔
حج کے موقعے پر سعودی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں
،تصویر کا کیپشنحج کے موقعے پر سعودی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں
سانس کے وبائی مرض سے بچنے کے لیے اس سال بھی سکیورٹی عملے اور بہت سے حاجیوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنسانس کے وبائی مرض سے بچنے کے لیے اس سال بھی سکیورٹی عملے اور بہت سے حاجیوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی تھی۔
وقوف عرفات کے بعد حجاج مزدلفہ کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں جہاں مغرب اور عشا کی نماز پڑھی جاتی ہے جس کے بعد حاجی آرام کر سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنوقوف عرفات کے بعد حجاج مزدلفہ کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں جہاں مغرب اور عشا کی نماز پڑھی جاتی ہے جس کے بعد حاجی آرام کر سکتے ہیں۔