بھارت کی ریاست مغربی ریاست میں پیدا ہونے والی اس چائے میں کیا خاص بات ہے؟
،تصویر کا کیپشنبھارت میں پیدا ہونے والی دارجیلنگ چائے بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے پہاڑوں پر کاشت کی جاتی ہے۔
،تصویر کا کیپشندارجیلنگ میں ہر سال دس ہزار ٹن چائے پیدا ہوتی ہے اور ان چائے کے باغات میں تقریباً 45 ہزار خواتین کام کرتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشندارجیلنگ چائے کو اکثر چائے کی وائن کہا جاتا ہے، اور یہ اپنے خصوصی ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
،تصویر کا کیپشنچائے کی پتیاں چننا بہت نازک کام ہوتا ہے، جس میں چائے کی نازک اور نئی کونپلیں ہی توڑی جاتی ہیں اور یہ ایسے وقت میں کیا جاتا ہے جب یہ پتیاں علی الصبح شبنم سے ڈھکی ہوتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچائے کی پتیاں توڑنے کے عمل میں نوجوان اور بوڑھی خواتین دونوں حصہ لیتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنہر دن کے اختتام پر ان پتیوں کا وزن کیا جاتا ہے اور پتیاں توڑنے والوں کو ان کی جمع کردہ مقدار کے عوض رقم ادا کی جاتی ہے۔
،تصویر کا کیپشندارجیلنگ میں چائے کے 87 باغات ہیں، جو سینکڑوں ایکڑ پر پھیلے ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشندارجیلنگ چائے شیمپین کی طرح جغرافیائی برتری رکھتی ہے اور اسے دنیا میں کہیں اور نہیں پیدا کیا جاسکتا۔
،تصویر کا کیپشندارجیلنگ میں پیدا ہونے والی چائے اسی علاقے میں تیار کرنے کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں اور پھر دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس چائے کو ماہرین اس کے ذائقے اور خوشبو کے لیے پرکھتے ہیں۔