آواران اور مشکے میں زلزلے سے تباہی

بلوچستان میں گاؤں کے گاؤں زلزلے کی نذر ہوگئے:تصاویر

آواران سے مشکے جاتے ہوئے کئی علاقے مکمل تباہی کا منظر پیش کرتے ہیں۔ (تصاویر کامران صدیقی)
،تصویر کا کیپشنآواران سے مشکے جاتے ہوئے کئی علاقے مکمل تباہی کا منظر پیش کرتے ہیں۔ (تصاویر کامران صدیقی)
زلزلے کی شددت اتنی زیادہ تھی کہ اکثر مکان مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنزلزلے کی شددت اتنی زیادہ تھی کہ اکثر مکان مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔
اس علاقے میں زیادہ تر مکانات کی دیواریں کچی مٹی اور چھت چٹائیوں اور کھجی کی ٹہنیوں سے بنی ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس علاقے میں زیادہ تر مکانات کی دیواریں کچی مٹی اور چھت چٹائیوں اور کھجی کی ٹہنیوں سے بنی ہوئی ہیں۔
متاثرہ علاقوں تک امدادی کاروائیوں میں مشکلات کی وجہ ان علاقوں تک رسائی کے لیے سڑکوں کا نہ ہونا تھا۔
،تصویر کا کیپشنمتاثرہ علاقوں تک امدادی کاروائیوں میں مشکلات کی وجہ ان علاقوں تک رسائی کے لیے سڑکوں کا نہ ہونا تھا۔
مالاہار کی مسجد جو کہ پکی اینٹوں سے بنی ہوئی تھی مخدوش حالت میں تھی، باقی سارا گاؤں ملبے کا ڈھیر بن گیا تھا
،تصویر کا کیپشنمالاہار کی مسجد جو کہ پکی اینٹوں سے بنی ہوئی تھی مخدوش حالت میں تھی، باقی سارا گاؤں ملبے کا ڈھیر بن گیا تھا
آواران سے چند کلومیٹر دور ترتیج نامی پورا گاؤں ہی اس قدرتی آفت کی نذر ہوگیا۔
،تصویر کا کیپشنآواران سے چند کلومیٹر دور ترتیج نامی پورا گاؤں ہی اس قدرتی آفت کی نذر ہوگیا۔
زلزلے کو چار روز گزر جانے کے باوجود کئی علاقے ایسے تھے جہاں امدادی کاروائیاں شروع نہیں ہو پائی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنزلزلے کو چار روز گزر جانے کے باوجود کئی علاقے ایسے تھے جہاں امدادی کاروائیاں شروع نہیں ہو پائی تھیں۔
مشکے کے مضافات میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک عارضی میڈیکل کیمپ لگایا ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمشکے کے مضافات میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک عارضی میڈیکل کیمپ لگایا ہوا ہے۔
میڈیکل کیمپ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مریضوں کو آواران کے ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیڈیکل کیمپ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مریضوں کو آواران کے ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے۔
مریضوں میں زیادہ تر کیس فریکچرز کے تھے مگر ہسپتال میں ایکسرے، لیبارٹری کی سہولت میسر نہیں تھی۔
،تصویر کا کیپشنمریضوں میں زیادہ تر کیس فریکچرز کے تھے مگر ہسپتال میں ایکسرے، لیبارٹری کی سہولت میسر نہیں تھی۔